قومی

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں اترے گی جے ڈی یو، راجیو رنجن نے کہا- کیجریوال کو کریں گے بے نقاب

نئی دہلی: دہلی کی سیاست میں پروانچل اوربہار کا موضوع حاوی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال اس طبقے کوسادھنے کو کوشش کررہے ہیں۔ اس درمیان جے ڈی یو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر راجیو رنجن (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ اتحاد میں جے ڈی یودہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ ساتھ ہی کیجریوال کا پروانچل کے لوگوں اوربہارکے لوگوں کے تئیں جوپریم جگ رہا ہے، اسے ویڈیواورآڈیوکے ذریعہ ایکسپوزکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال موقع پرست ہیں۔ کورونا کے دورمیں اروند کیجریوال نے پروانچل اوربہارکے لاکھوں لوگوں کونوئیڈا بارڈرپربھیج دیا تھا۔ ہم اروند کیجریوال کوبے نقاب کریں گے۔

اروند کیجریوال پر حملہ آور مرکزی وزیر راجیو رنجن نے کہا کہ آج کل کیجریوال کا پروانچل کے لوگوں کے تئیں محبت جاگ رہی ہے۔ حقیقت میں وہ موقع پرست ہیں۔ ہم نے جو ویڈیو دکھایا، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ بہاری 500 روپئے کا ٹکٹ کٹاتا ہے اور دہلی آکر 5 لاکھ روپئے کا علاج کراکر چلا جاتا ہے۔ کیا دہلی ان کی جاگیرہے؟ پروانچل کے لوگوں اوربہار کے لوگوں کے بارے میں ایسے الفاظ کا استعمال کسی نے نہیں کیا۔ یہ ان کا پریم ہے۔

 کیجریوال بہت موقع پرست آدمی ہیں: للن سنگھ

راجیو رنجن نے کہا کہ  بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں روہنگیا کے بارے میں کہا تھا۔ اروند کیجریوال نے اسے پروانچل کے لوگوں سے جوڑ دیا۔ اروند کیجریوال بہت موقع پرست آدمی ہیں۔ وہ سیاسی شخص نہیں ہیں۔ وہ سرکاری سروس میں تھے۔ انکم ٹیکس افسر تھے۔ وہ انا ہزارے کے آندولن میں گئے۔ ان کا کام منہ میں رام بغل میں چھری والا ہے۔

لوگوں کونوئیڈا بارڈرپربھگایا گیا تھا۔

مرکزی وزیرنے مزید کہا کہ اروند کیجریوال کی خواہش سیاست کی تھی اورجڑگئے انا ہزارے کے آندولن سے۔ پھر ان کا ڈمپ کردیا۔ یہ سب ان کی ہیپوکریسی ہے۔ کورنا کے دورمیں بہاریوں کے لئے انہوں نے ایک بھی جگہ کیمپ نہیں چلوایا۔ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے کمشنرکو حکم دیا تھا کہ جہاں جہاں ریاست کے لوگ ہیں، ان کے لئے کیمپ لگوائیے۔ جبکہ کیجریوال نے سب کو بس میں بھرکراور پیدل بھگاکرنوئیڈا بارڈر پربھیج دیا تھا۔ نتیش کمار نے 25 لاکھ لوگوں کوکیمپ میں رکھ کرکھانا کھلایا، گاوں بھیجا اوران کے روزگارکا انتظام کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dense Fog in Delhi-NCR : گھنی دھند کی زد میں دہلی  ، 20 سے زائد ٹرینیں لیٹ، آئی جی آئی نے جاری کی ایڈوائزری

بدھ 25 دسمبر 2024 کی صبح سے دہلی-این سی آر میں گھنی دھند چھائی ہوئی…

2 hours ago

Karauli Road Accident Rajasthan: راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی

کرولی میں سڑک حادثہ کا یہ واقعہ اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے…

3 hours ago

All India Weather Update: دہلی سمیت 7 ریاستوں میں بارش کے بعد سخت سردی کے لیے رہیں تیار، اتنی ٹھنڈی کہ جم گیا نل کا پانی بھی

کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں…

4 hours ago

Indian Cricketer Father’s jailed for 7 Years: ہندوستانی کرکٹر کے والد کو7 سال جیل کی سزا، 14 لاکھ کا جرمانہ، کیا تھا یہ جرمانہ

ہندوستانی کے سابق کرکٹر بلے باز نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو غبن کے…

5 hours ago