New Governor Appointments: چھتیس گڑھ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اس وقت اڈیشہ کے گورنر رگھوبر داس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ رگھوبر داس نے گورنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے جسے صدر دروپدی مرمو نے قبول کر لیا ہے۔ وہیں سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا کو منی پور کا گورنر بنایا گیا ہے۔ عارف محمد خان کو بہار کا گورنر اور بہار کے گورنر راجندر آرلیکر کو کیرالہ کا گورنر بنایا گیا ہے۔
سابق مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ کو میزورم کا گورنر بنایا گیا ہے، جب کہ میزورم کے گورنر ہری بابو کانھاپتی کو اڈیشہ کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں سابق آرمی چیف وجے کمار سنگھ کو میزورم کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
کون ہے اجے کمار بھلا؟
منی پور کے گورنر مقرر کئے گئے سابق مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا کے بارے میں بات کریں تو وہ 1984 بیچ کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہیں 22 اگست 2019 کو مرکزی داخلہ سکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ اجے کمار بھلا نے پانچ سال یعنی 22 اگست 2024 تک ہندوستان کے ہوم سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ایم پی ایل بی کو ختم کرنے کے حق میں تھے عارف محمد خان
بہار کے گورنر بننے والے عارف محمد خان کی بات کریں تو وہ 18 نومبر 1951 کو بلند شہر، اتر پردیش میں پیدا ہوئے، انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ اور لکھنؤ یونیورسٹی سے ایل ایل بی مکمل کیا۔ 2019 سے اب تک کیرالہ کے گورنر رہے ہیں۔ شاہ بانو کیس میں راجیو گاندھی کے موقف سے ناراض ہو کر خان نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہی نہیں وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بھی خلاف رہے ہیں۔ وہ 1980 میں کانپور سے ساتویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ دوبارہ 8ویں، 9ویں اور 12ویں لوک سبھا کے دوران بہرائچ حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں- Delhi Election 2025: کانگریس کی دوسری فہرست کو سی ای سی نے دی منظوری، جانئے کب ہوگی جاری
وی کے سنگھ نے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں لیا تھا حصہ
میزورم کے گورنر بننے والے وی کے سنگھ کے بارے میں بات کریں تو وہ سابق آرمی چیف ہیں۔ وہ سابق مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ فوج میں اپنے 42 سال کے دوران انہوں نے 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔ یہی نہیں، انہوں نے 1987 میں سری لنکا میں امن فوج کے ایک حصے کے طور پر ایل ٹی ٹی ای کے خلاف جنگ بھی کی۔
ہماچل کے بھی گورنر رہ چکے ہیں راجندر وشواناتھ آرلیکر
راجندر وشواناتھ آرلیکر کو 14 فروری 2023 کو بہار کا گورنر بنایا گیا تھا۔ وہ بچپن ہی سے آر ایس ایس سے وابستہ رہے۔ 1989 میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ وہ گوا میں کابینہ کے وزیر اور گوا قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر بھی تھے۔ یہی نہیں آرلیکر ہماچل کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
کرولی میں سڑک حادثہ کا یہ واقعہ اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے…
اٹل حکومت کے کئی ایسے جرات مندانہ کام ہیں، جنہیں آج بھی ہم وطن عزیز…
کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں…
ہندوستانی کے سابق کرکٹر بلے باز نمن اوجھا کے والد ونے اوجھا کو غبن کے…
وزارت نے کہا، " امارت اسلامیہ افغانستان (طالبان حکومت) اس کو ایک ظالمانہ عمل اور…
اس سال 31 جولائی کواسمٰعیل ہانیہ کے قتل کے تقریباً 5 ماہ بعد اسرائیل نے…