قومی

India-US to work on drug policy: ہند۔امریکہ جامع اور گہری دو طرفہ منشیات کی پالیسی کے بلیو پرنٹ پر کریں گے کام

واشنگٹن: ہندوستان اور امریکہ نے جمعرات کے روز 21 ویں صدی کے لئے ایک جامع اور گہری دو طرفہ منشیات کی پالیسی بلیو پرنٹ کی سمت کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے اس حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان بات چیت کے بعد یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈرگ کنٹرول پالیسی آفس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راہل گپتا نے یہاں یو ایس انڈیا اینٹی نارکوٹکس ورکنگ گروپ (سی این ڈبلیو جی) کی چوتھی سالانہ میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے در اصل تین ستونوں پر کام کیا ہے۔ پہلا منشیات کے خلاف، غیر قانونی منشیات کے اسمگلروں اور پروڈکٹس کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہے۔

گپتا اس سمت میں خدمات انجام دینے والے پہلے ڈاکٹر

ڈاکٹر گپتا نے کہا، “دوسرا منشیات کی طلب اور اس کے نقصان کو کم کرنا ہے۔ اس میں نہ صرف یہ دیکھنا شامل ہے کہ ہم کس طرح نشے میں مبتلا لوگوں کی مدد کرتے ہیں، بلکہ نشے کو کیسے روک سکتے ہیں، اس پر بھی کام کیا جائے گا۔ بتاتے چلیں کہ ڈاکٹر گپتا اس کردار میں خدمات انجام دینے والے پہلے ڈاکٹر ہیں۔ یہاں ہندوستانی وفد کی قیادت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ستیہ نارائن پردھان کر رہے تھے۔ ڈاکٹر گپتا کے مطابق، تیسرا ستون فارماسیوٹیکل سپلائی چین اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآنِ مقدس کی بے حرمتی کرنے والے سویڈن کےخلاف عراق میں سخت غصہ، سفارت خانے میں لگائی آگ، سفیر کو کیا ملک بدر

مشترکہ عزم پرکیا گیا تبادلہ خیال

بتا دیں کہ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق دو روزہ میٹنگ کے دوران وفود نے صدر جو بائیڈن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے 21ویں صدی کے لیے ایک جامع اور گہری دو طرفہ منشیات کی پالیسی کے فریم ورک کے لیے کام کرنے کے مشترکہ عزم پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ہندوستانی وفد کی قیادت این سی بی کے ڈی جی پردھان کررہے تھے اور اس میں سفیر سری پریہ رنگناتھن، ہندوستانی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اور شری پرکاش، جوائنٹ سکریٹری، وزارت داخلہ (MHA) شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

31 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago