Bhojpuri Actress Rape: ہائیٹیک سٹی گروگرام میں بھوجپوری اداکارہ کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے پہلے اسے دھوکہ دہی سے انٹرویو کے بہانے ہوٹل بلایا اور پھر عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ اس معاملے میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ‘9 جون کو ادیوگ وہار کے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ عصمت دری کی واردات کو انجام دیا گیا۔ اداکارہ نے یہ الزام مہیش پانڈے نامی شخص پر لگایا ہے۔ اس نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ ملزم مہیش پانڈے نے پلاننگ کے ساتھ انٹرویو کے بہانے اسے ہوٹل بلایا تھا۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کی شناخت سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ہوئی تھی۔
بھوجپوری اداکارہ نے مزید بتایا کہ ملزم مہیش انٹرویو کے دوران شراب پی رہا تھا۔ اس کے بعد مجھے اس کی کچھ حرکتوں پر شک ہوا تو میں نے اس سے انٹرویو ختم کرنے کو کہا۔ اس کے بعد شراب کے نشے میں اس نے مجھے بیڈ پر پٹک دیا اور کہا کہ انٹرویو بیڈ پر کریں گے۔ اس کے بعد وہ عصمت دری کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا۔
ملزمان کی ہوئی شناخت، تلاش جاری
بھوجپوری اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ اس کی مزاحمت کر رہی تھی تو ملزم نے کہا کہ پوری بوتل اندر گھسیڑ دے گا۔ جیسے دامنی کو گھسائی گئی تھی۔ دوسری جانب اس معاملے پر گروگرام پولیس نے کہا کہ 19 جولائی کو 21 سالہ متاثرہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ 20 جون کے قریب سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی شناخت چکر پور کے رہنے والے مہیش پانڈے نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔
اس کے بعد دونوں کے نمبر کا تبادلہ ہونے لگا اور 27 جون کو دونوں نے فیصلہ کیا کہ انٹرویو 29 جون کو ہوگا۔ اس کے لیے ملزم نے اداکارہ کو گروگرام کے ایک ہوٹل میں بلایا اور ڈرا دھمکا کر ریپ کیا۔ فی الحال ہوٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔
.بھارت ایکسپریس
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…