Cold Wave: سال 2024 ختم ہونے میں صرف چند دن باقی ہیں لیکن نئے سال سے قبل موسم میں کافی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ کبھی ٹھنڈی ہواؤں کا زور جھیلنا پڑ رہا ہے تو کبھی سردیوں میں بارش سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق ’’ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے ہندوستان کے موسم میں اچانک تبدیلی آرہی ہے۔ اس کا اثر آئندہ چند دنوں میں مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ مغربی ڈسٹربنس اور مشرقی ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں تیزی سے کمی اور سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔‘‘
اولوں کا الرٹ
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو شمالی اور وسطی ہندوستان کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مغربی اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں کیسا رہے گا موسم؟
اسکائی میٹ کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ الگ تھلگ مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ جنوبی چھتیس گڑھ، جنوبی اڈیشہ، تلنگانہ کے کچھ حصوں، آندھرا پردیش اور شمالی تمل ناڈو میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ کرناٹک کے کچھ علاقوں اور شمالی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں 27 دسمبر سے بارش ہو سکتی ہے، یہ آہستہ آہستہ اتر پردیش، دہلی، پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں تک پہنچے گی۔ 24 گھنٹوں کے بعد مہاراشٹر میں بارش میں اضافہ ہوگا اور راجستھان میں بھی ہلکی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث حد نگاہ کم ہو جائے گی اور اس سے ٹریفک متاثر ہو گا۔
-بھارت ایکسپریس
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اس کو 'غیر انسانی' قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا…
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں اگلے تین دنوں تک گھنی دھند سے کوئی راحت…
قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد…
ڈاکٹرمختار احمد انصاری نے 1928 سے 1936 تک یونیورسٹی کے چانسلرکے طور پر بھی خدمات…
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے وانٹیڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران دریا دلی دکھاتے…
سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہورہے ٹسٹ میچ کے لئے…