بین الاقوامی

Kazakhstan Plane Crash: آگ کا گولہ بن گیا طیارہ، پھر بھی بچ گئیں کچھ جانیں ، جانئے کچھ مسافروں کی کیسے بچائی گئی جان

Kazakhstan Plane Crash: قازقستان میں آذربائیجان ائیرلائن کے ایمبریر ای190 اے آر طیارے کے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔ قازقستان کی حکومت نے کہا ہے کہ اس حادثے میں 32 افراد کی جانیں بچ گئی ہیں۔

یہ ایئر لائن آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر چیچنیا جا رہی تھی لیکن طیارہ اپنے طے شدہ راستے سے میلوں دور قازقستان کے شہر اکتاو میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے روسی ایوی ایشن مانیٹرنگ آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ پرندے کے ٹکرانے سے طیارے کا آکسیجن ٹینک پھٹ گیا۔

طیارہ حادثے میں کیسے بچ گئے32 افراد؟

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طیارے کے حادثے میں 32 افراد کی جانیں بچ گئی ہیں۔ ایمبریئر J2-8243 طیارے کے حادثے کی کئی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر منظر عام پر آچکی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ کافی دیر تک اپنی اونچائی کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرتا رہتا ہے۔ اس دوران کبھی طیارہ نیچے آتا ہے اور کبھی اوپر چلا جاتا ہے لیکن کچھ دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہو جاتا ہے۔

حادثے کے ساتھ ہی یہ دو حصوں میں بٹ گیا۔ طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے کئی افراد جھلس گئے۔ پیچھے سے کچھ لوگ باہر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ لڑکھڑاتے ہوئے طیارے کے عقبی حصے سے باہر آ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق طیارے کے عقبی حصے میں آگ نہیں لگی جس کے باعث 32 مسافروں کی جانیں بچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں- Kazakhstan Plane Crash: قزاقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کا طیارہ حادثہ کا شکار، 110 مسافر تھے سوار، جانئے پوری تفصیل

کس ملک سے کتنے مسافر؟

آذربائیجان نے ایکس پر مسافروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسافروں کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ طیارے میں 37 آذربائیجانی شہری، 16 روسی، 6 قازق اور 3 کرغیز شہری سوار تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

امانت اللہ خان کو ملی درگاہ حضرت نظام الدین کی حمایت، سجادہ نشین نے بتایا مسلمانوں کا ہمدرد

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا…

11 hours ago

PM Narendra Modi on ISRO: ”جب خلائی شعبے کی بات آتی ہے توہندوستان پرداؤں لگائیں“! پی ایم مودی نے کی ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو کی تعریف

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈین اسپیس ایجنسی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ…

12 hours ago

Akhilesh Yadav on Delhi Election 2025: اکھلیش یادو نے ہاتھ میں اٹھایا AAP کا جھاڑو، بی جے پی کوگھیرا، کانگریس کا نہیں لیا نام

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے دہلی میں روڈ شو کے دوران لوگوں سے کہا…

12 hours ago

India Works for the Welfare of the Entire Society: بھارت پوری سوسائٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے: ڈاکٹر اندریش کمار

پہلے دن میں 32 تحقیقی مقالے بھارت اور دیگر ممالک کے ماہرین اور اسکالرز نے…

13 hours ago

PM Modi’s January in pictures: جنوری 2025 میں پی ایم مودی کی مصروفیات کی کہانی،تصویروں کی زبانی

پی ایم مودی کی نئے سال 2025 کا پہلا مہینہ یعنی  جنوری اہم مصروفیات سے…

14 hours ago