قومی

Owaisi’s big attack on AAP and BJP: ’’کجریوال الیکشن لڑ سکتے ہیں تو طاہر حسین کیوں نہیں …‘‘، اسد الدین اویسی کا عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پر بڑا حملہ

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اسد الدین اویسی مصطفی آباد سے مجلس کے امیدوار طاہر حسین کی حمایت میں مصطفی آباد  کے سنجے چوک علاقے میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپنے امیدوار کے حق میں 5 تاریخ کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اویسی نے مصطفی آباد سے اے آئی ایم آئی ایم امیدوار کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیجریوال انتخاب لڑ سکتے ہیں تو طاہر حسین کیوں نہیں لڑ سکتے ہیں۔

اویسی نے کہا کہ جب طاہر حسین نے نازک وقت میں غریبوں کی مدد کی تو ان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے۔ وہ اب تک دو مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ سپریم کورٹ میں بھی اس پر الگ الگ فیصلہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور اے آئی ایم آئی ایم نے انہیں ٹکٹ دے کر کوئی غلطی نہیں کی ہے۔

کیجریوال اور دیگر لیڈروں کو بھی  بنایا نشانہ

اویسی نے کیجریوال اور ان کی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کیجریوال اور ان کے لیڈران پر الزامات کے باوجود الیکشن لڑ سکتے ہیں تو طاہر حسین کیوں نہیں لڑ سکتے۔ انہوں نے سوال کیا کہ طاہر کو ٹکٹ ملنے پر دیگر جماعتوں کے لیڈران کو اتنا برا کیوں لگ رہا ہے؟

طاہر کی حمایت میں اویسی کا بیان

طاہر کی بیٹی کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہ اپنے والد کے لیے انصاف کی التجا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اور ان کے خاندان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ایسے میں عوام کو چاہیے کہ پتنگ کے نشان کو ووٹ دے کر طاہر کا ساتھ دیں۔ اویسی نے لوگوں سے کہا کہ وہ خوف کی بجائے امید کی بنیاد پر ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر نے اپنی خدمات سے سب کے دل جیت لیے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جدوجہد کو عزت دی جائے۔

کیجریوال اور مودی پر  بھی لگائے الزام

کیجریوال اور نریندر مودی کو ’’ایک ہی سکے کے دو پہلو‘‘ قرار دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ دونوں نے ہمیشہ اقلیتوں کو نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف طاہر حسین ہی بی جے پی کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں اس لئے عوام بلا جھجک ان کے حق میں ووٹ کرے گی ۔

انصاف کے لیے لڑنے کا عزم

اویسی نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم انصاف کی لڑائی میں ہمیشہ سب سے آگے رہے گی۔ امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں برابری حاصل کرنی ہے اور اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونا ہے۔ طاہر حسین کا ساتھ دے کر انہوں نے یہ پیغام دیا کہ ان کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Akhilesh Yadav Mahaprasad: اڈانی-اسکون کے کچن میں اکھلیش یادو نے بنایا مہاپرساد،کمبھ اسنان پر تنقید کرنے والوں کو دیا جواب

اکھلیش یادو نے کہاکہ یہ (مہاکمبھ) ایک بڑا ایونٹ ہے۔ جب ایس پی کی حکومت…

4 minutes ago

Drunk Headmaster in Bihar: شراب بندی والے بہار میں نشے کی حالت میں قومی پرچم لہرانے پہنچا ہیڈ ماسٹر، پولیس نے کیا گرفتار

رام پورہاری پولیس اسٹیشن کے انچارج سجیت کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں  ایک…

1 hour ago

Trump halts US aid to Yunus Interim govt: یونس حکومت کو ٹرمپ نے دیا بڑا جھٹکا،بنگلہ دیش کو ملنے والی امداد کو امریکہ نے روکا،تمام پروجیکٹ بند

امریکی کمپنیوں نے بنگلہ دیش کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔…

3 hours ago