واشنگٹن: ممبئی 26/11 حملے کے ملزم تہور رانا کو ہندوستان لانے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے رانا کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ عدالت نے اس کی سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہندوستان پاک نژاد کینیڈین شہری تہور رانا کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا تھا۔ رانا 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملہ معاملے میں مطلوب ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہور رانا کو ہندوستان کے حوالے نہ کرنے کا یہ آخری قانونی موقع تھا۔ اس سے قبل رانا کئی وفاقی عدالتوں میں قانونی لڑائی ہار چکا ہے، جن میں سان فرانسسکو میں ناردرن سرکٹ کے لیے امریکی عدالت برائے اپیل بھی شامل ہے۔
رانا نے گزشتہ سال 13 نومبر کو امریکی سپریم کورٹ میں ’سرٹیوریری‘ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے ایک دن بعد 21 جنوری کو رانا کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا ’’درخواست قبول نہیں جاتی ہے‘‘۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہور رانا اس وقت لاس اینجلس کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں زیر حراست ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اگست 2024 میں امریکی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ہندوستان امریکہ حوالگی معاہدے کے تحت رانا کو ہندوستان بھیجنے کی منظوری دی تھی لیکن معاملہ کاغذی کارروائی میں ہی پھنس کر رہ گیا۔ بھارتی ایجنسیوں نے تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے تھے جس کے بعد عدالت نے منظوری دے دی۔
امریکی ایف بی آئی نے رانا کو 2009 میں شکاگو سے گرفتار کیا تھا۔ وہ ہندوستان میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے آپریٹو کے طور پر کام کر رہا تھا۔ حملے کے کلیدی ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو رانا نے ہی حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور ریکی کرنے میں مدد کی تھی۔ جس کے ثبوت ہندوستان کی جانب سے امریکی عدالت میں پیش کیے گئے تھے، جس میں رانا کا ملوث ہونا صاف نظر آرہا تھا۔
واضح رہے کہ 26 نومبر 2008 کو دہشت گردوں کی گولیوں کی آواز سے ممبئی کانپ اٹھا تھا۔ دہشت گردانہ حملوں میں چھ امریکی شہریوں سمیت 166 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
جیت کے بعد پی ایم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ دوسری ٹیلی فونک…
بچاؤ کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی خصوصی مشینیں بھی طلب کی…
وقف بورڈ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں، اے آئی ایم آئی ایم کے…
سی ایم آتشی کے علاوہ سابق سی ایم اروند کیجریوال نے بھی ہریانہ حکومت پر…
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ اردو…
فلسطین کے صدر محمود عباس اور غزہ کے شہریوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشکش…