قومی

Delhi State Hajj Committee organized a Hajj Walkathon for 2025 Hajj Pilgrims: سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن گیا ہے ہندوستان، مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دہلی کے عازمین حج کے لئے حج واکاتھن کے موقع پرکہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: دہلی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے حج واکاتھن 2025 کا انعقاد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کیا گیا۔ اس موقع پربطور مہمان خصوصی مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجونے شرکت کی اورحج واکاتھن 2025 میں حصہ لیا۔ اس موقع پر دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسرمظہرآصف نے مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجیو کا استقبال کیا اورحج واکاتھن میں حصہ لیا۔ مرکزی وزیربرائے اقلیتی امورکرن رجیجیو کا استقبال کیا۔ بعد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرپروفیسرمظہرآصف نے بھی استقبال کیا۔ اس موقع پررجسٹرارپروفیسرمہتاب عالم رضوی بھی موجود تھے۔ نظامت کی ذمہ داری حج کمیٹی کے آفیسرمحمد اشفاق عارفی نے انجام دیئے۔

کرن رجیجونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میں اس خاص پروگرام میں آیا ہوں۔ میں پہلا حج واکاتھن دیکھ رہا ہو‍ں۔ مقدس حج سفر2025 کے لئے منتخب تمام عازمین کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جاتے ہیں، میں گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب سے واپس آیا ہوں تاکہ آپ سبھی حج سفرپرصحیح سلامت جائیں اورعبادت کریں۔ حج کرنے کے بعد صحیح سلامت ہندوستان واپس آئیں۔ آپ کی خدمات اورتمام سہولیات کی ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے، اس لئے ہم اسے پورا کررہے ہیں۔

ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی سب سے زیادہ

کرن رجیجیونے کہا کہ ہندوستان سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن گیا ہے۔ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے ہم مردم شماری نہیں کراسکے ہیں، لیکن ہم مانتے ہیں کہ ہماری تعداد کافی زیادہ ہوگئی ہے، اس لئے ہم عازمین کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس پروگرام اس لئے ضروری ہے کہ ایک لاکھ 75 ہزارعازمین ہندوستان سے جاتے ہیں۔ وہاں لاکھوں کی تعداد میں عازمین مختلف ممالک سے آتے ہیں۔ وہاں کافی لمبا سفرکرنا پڑتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ سبھی عازمین فٹ رہیں اورابھی سے واک کریں تاکہ وہاں جب پیدل چلنا پڑے تو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ اورسینئرسیٹیزن کے ساتھ پریشانیاں ہوتی ہیں، اس لئے ہم نے میڈیکل ٹیم اور سیکورٹی اسٹاف کوبڑھایا ہے۔ ٹرانسپوٹیشن بھی پچھلے سال کے مقابلے میں بہترکرنے کی کوشش کی ہے اورہم پوری طرح سے ہربات کا خیال رکھیں گے۔

عازمین کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری: کوثر جہاں

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثرجہاں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امورکرن رجیجیو کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی یے کہ ہمارے عازمین کوکسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ اس لئے ہم آپ کی فٹنس کے لئے حج واکاتھن 2025 کا علامتی طورپرانعقاد کر رہے ہیں۔ کوثرجہاں نے کہا کہ ہماری حکومت اورحج کمیٹی دونوں عازمین حج کوبہترسہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، اس لئے پوری طرح سے اس پر کام کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

راہل گاندھی نے گجرات میں پھرکہا- بارات کے گھوڑے کو میدان میں بھیج دیتی ہے کانگریس، تنظیم کو مضبوط کرنا ضروری

راہل گاندھی نے ضلعی سطح کی سیاست کواہمیت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ضلع…

24 minutes ago

CM Mamata Banerjee on Murshidabad Violence: مرشد آباد تشدد پرممتا بنرجی نے بی جے پی پراٹھایا سوال، کہا- نہیں ہونے دیں گے ہندومسلم

مغربی بنگال کے مرشدآباد میں وقف قانون کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران ہوئے تشدد…

56 minutes ago

Waqf Amendment Act 2025: غیرمسلموں کو وقف میں عطیہ دینے سے روکنا اپنی جائیداد پر مالکانہ حق ختم ہونے کے مترادف ہے،ایک اور عرضی داخل

دیا سنگھ نے اس قانون کو مسلمانوں کے خلاف امتیازی قرار دیاہے۔ انہوں نے دلیل…

3 hours ago