قومی

Jammu and Kashmir Assembly Election 2024: غلام نبی آزاد اپنی پارٹی کے لئے ہی نہیں کریں گے انتخابی تشہیر، جانئے کیا ہے بڑی وجہ؟

Jammu Kashmir News: جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کی مہم جاری ہے۔ کئی سیاسی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کی پارٹی کے امیدواروں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کی انتخابی تشہیرسے متعلق ڈیموکریٹک پروگریسیوآزاد پارٹی کے صدرغلام نبی آزاد نے بدھ کے روزکہا کہ وہ اسمبلی الیکشن میں اپنے امیدواروں کے لئے تشہیر نہیں کرپائیں گے۔ صحت سے متعلق پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے غلام نبی آزاد نے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

کشمیرنیوزسروس کو دیئے ایک بیان میں غلام نبی آزاد نے کہا، “25 اگست کی رات کو انہیں سری نگرمیں سینے میں تیزدرد ہوا۔ اگلی صبح میں نے دہلی کے لئے سب سے پہلی فلائٹ پکڑی اور ایمس اسپتال میں ایڈمٹ ہوگیا، جہاں میں دودنوں تک رہا۔” ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ صحت سے متعلق دیگرپریشانیوں سے جدوجہد کررہے ہیں، جس کے لئے دوا اورآرام دونوں کی ضرورت ہے۔

امیدواروں کے لئے انتخابی تشہیر نہیں کرپانے کا افسوس: غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے کہا، “اچانک بنے حالات نے مجھے انتخابی مہم سے پیچھے ہٹنے کے لئے مجبورکیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اہم وقت کے دوران اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت نہیں کرپانے کا افسوس ہے۔ اس الیکشن میں ان کی پارٹی کی طرف سے انتخابی میدان میں اترنے والے لیڈران سے انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کے بغیرہی اس الیکشن میں اتریں اوراگرانہیں ایسا لگتا ہے کہ غلام نبی آزاد کے تشہیر نہیں کرنے سے ان کا الیکشن متاثر ہو رہا ہے تو وہ اپنی واپس لینے کے لئے آزاد ہیں۔

پارٹی کے لئے ہے یہ بڑا جھٹکا

واضح رہے کہ جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اور ایک پارٹی کے قومی صدر غلام نبی آزاد نے دہائیوں تک جموں وکشمیرکی سیاست میں اہم کردارنبھائی ہے۔ اپنے وسیع تجربے اور سیاسی صلاحیت کے لئے پہچان رکھنے والے غلام نبی آزاد کا انتخابی تشہیرسے دور رہنا موجودہ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوسکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

39 minutes ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

2 hours ago