علاقائی

UP News: کوشامبی میں دو بھائیوں کا کارنامہ، سرکاری اسکول کے احاطہ میں قبر بنا دی، اسکول پہنچنے پر اساتذہ حیران

اتر پردیش کے کوشامبی ضلع سے ایک حیران کُن معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ یہاں گاؤں کے دو افراد نے سرکاری اسکول کے احاطہ میں قبر بنائی، دو دن بعد اسکول کھلا تو اندر کا نظارہ دیکھ کر اساتذہ حیران رہ گئے۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے پولیس اور بی ایس اے کو اس معاملے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسکول سے قبر کو ہٹایا اور ہیڈ ماسٹر کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ مغربی شریرا تھانہ علاقہ میں پیش آیا، منجن پور بلاک کے اشدا گاؤں کے سرکاری اسکول میں  دو دن کی چھٹی تھی، گاؤں کے دو باشندے ہاشم اور قاسم نامی دو نوجوانوں نے چپکے سے اسکول کے احاطہ میں ایک قبر کھودی  اور اسے سیمنٹ سے ڈھانپ دیا۔ منگل کی صبح جب ہیڈ ماسٹر راج کمار ورما نے اسکول کھولا تو وہ اسکول کے احاطہ  کے اندر قبر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ پڑھنے کے لیے آنے والے بچے ڈر گئے۔ ہیڈ ماسٹر نے اس کی شکایت بی ایس اے اور ویسٹ شریرا پولیس اسٹیشن سے کی۔

اسکول کے اندر سے قبر ہٹا دی گئی۔

اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آئی اور ایس ڈی ایم مانجھن پور آکاش سنگھ، بی ایس اے کملیندر کشواہا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اسکول سے قبر کو جلدی سے ہٹا دیا گیا۔ ہیڈ ماسٹر راجکمار کی شکایت پر پولیس نے ہاشم اور قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

اسکول کے چاروں طرف قبریں ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسکول کے آس پاس کئی لوگوں کی قبریں ہیں۔  ہاشم اور قاسم حقیقی بھائی ہیں۔ ان کی بہن ستارہ کی موت تقریباً 30 سال قبل سانپ کے ڈسنے سے ہوئی تھی۔ انہیں اسی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جب پرائمری اسکول بنایا گیا تو اس میں حکومت  کی طرف سے ایک باؤنڈری بنائی گئی جس میں ستارہ کی قبر بھی حدود میں آ گئی۔ یہ قبر تب سے اسی طرح پڑی تھی لیکن جب اسکول دو دن کے لیے بند ہوا تو اس کے بھائیوں نے اینٹیں اور پتھر ڈال کر قبر کی شکل بنادی۔

پولیس نے اس معاملے میں کیا بتایا؟

اس معاملے میں کوشامبی کے ڈی ایس پی ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ مغربی شریرا تھانہ علاقے کے تحت آشادھا سرکاری اسکول میں کچھ لوگ قبر بنا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی، ہیڈ ماسٹر کی شکایت کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جو قبر بنائی گئی تھی اسے وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس–

Amir Equbal

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

1 hour ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

5 hours ago