قومی

7 times more cash and liquor was seized in Maharashtra-Jharkhand: مہاراشٹر-جھارکھنڈ میں اس بار 7 گنا زیادہ نقدی ہوئی ضبط، الیکشن کمیشن نے جاری کئے اعدادوشمار

مہاراشٹراورجھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن ہونے میں اب صرف دو دن بچے ہیں۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے اب تک دونوں ریاستوں میں لالچ دینے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق موجودہ انتخابات میں ضبطی 1000 کروڑروپئے سے تجاوزکرگئی ہے۔ اس کے مطابق 2019 کے مقابلے مہاراشٹراورجھارکھنڈ میں 7 گنا زیادہ ضبط کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ضابطہ اخلاق یعنی کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے بھی جامع نگرانی شروع کردی۔ اس کا بنیادی کام انتخابات میں استعمال ہونے والی منی پاورکوکنٹرول کرنا ہے۔ 2019 کے انتخابات میں مہاراشٹر اورجھارکھنڈ میں تقریباً 123 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے تھے۔

مہاراشٹر-جھارکھنڈ میں کل 858 کروڑ روپئے کی ضبطی

الیکشن کمیشن کے تحت تبدیلی ایجنسیوں نے مہاراشٹر، جھارکھنڈ کے اسمبلی الیکشن اورضمنی الیکشن میں کل 1082.2 کروڑ روپئے کی ضبطی کی ہے۔ اس میں نقدی، شراب، ڈرگس، مفت علاج اوردیگرطرح کے لالچ والے سازوسامان شامل ہیں۔ مہاراشٹراورجھارکھنڈ میں کل 858 کروڑ روپئے کی ضبطی ہوئی ہے۔ یہ دونوں ریاستوں میں ہوئے گزشتہ الیکشن سے 7 گنا زیادہ ہے۔

2019 کے اسمبلی الیکشن میں مہاراشٹر میں 10.3.61 کروڑ روپئے کی نقدی اورلالچ دینے والے سامان ضبط کئے گئے تھے۔ جبکہ جھارکھنڈ میں 18.76 کروڑ روپئے کی ضبط کی گئی تھی۔ اس بارمہاراشٹر میں کل 660.18 کروڑ روپئے اور جھارکھنڈ میں  198.12 کروڑ روپئے کی ضبطی کی گئی۔ وہیں، 14 ریاستوں میں ہوئے ضمنی الیکشن میں کل 223.91 کروڑ روپئے کی نقدی اور لالچ دینے والے سازوسامان ضبط کئے گئے۔

مہاراشٹرمیں اب تک 71.13 کروڑ روپئے کی شراب ضبط

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں نقدی کے علاوہ بڑی مقدار میں شراب اور ڈرگس ضبط کئے گئے۔ مہاراشٹر میں اب تک 153.48 کروڑ روپئے نقد، 71.13 کروڑ روپئے کی شراب، 72.14 کروڑ روپئے کی ڈرگس، 80.94 کروڑ روپئے کے مفت تحفائف اور 282.49 کروڑ روپئے کی قیمتی دھاتیں ضبط کی گئی ہیں۔

جھارکھنڈ میں 14.84 کروڑ روپئے نقد، 7.84 کروڑ شراب، 14.84 کروڑ نشیلی دوائیں، 8.38 دھات کی اشیاء اور 152.22 کروڑ روپئے کے مفت تحائف ضبط کئے گئے ہیں۔ وہیں، الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کو اگلے دو دنوں میں لالچ پرسخت نگرانی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار نے سی ای او، ڈی ای او، ایس پی سمیت سبھی افسران کو ووٹنگ ہونے تک سخت نگرانی جاری رکھنے کو کہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر کے وسئی ورار میں زبردست ہنگامہ، بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے پر پیسے تقسیم کرنے کا سنگین بڑا الزام

مہاراشٹر کے وسئی ورارمیں جم کرہنگامہ ہوا ہے۔ یہاں بہوجن وکاس اگھاڑی نے بی جے…

3 minutes ago

Prime Minister meets with PM Giorgia Meloni: اٹلی کی وزیراعظم سے پی ایم مودی کی ملاقات،وفود سطح کے مذاکرات میں لئے گئے کئی اہم فیصلے

برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی جی-20 چوٹی کانفرنس میں اپنی ملاقات کے…

18 minutes ago

National security threat will increase for India: پاکستان پر بنگلہ دیش ہوا مہربان،قومی سلامتی کے مسئلے پر مشکل میں پڑ گیا ہندوستان

بھارت چٹاگانگ بندرگاہ پر ہونے والی سرگرمیوں پر کافی عرصے سے نظر رکھے ہوئے ہے۔…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: ایس پی لیڈر ابو اعظمی نے مفتی سلمان ازہری سے کی ملاقات، جانئے ووٹنگ سے پہلے اس میٹنگ کا کیا ہے مطلب؟

مہاراشٹر میں ووٹنگ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اب سبھی سیاسی جماعتوں کے…

1 hour ago