ملک بھر میں وقف بورڈ کی من مانی کو لے کر چل رہے تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر کچھ خبریں وائرل ہو رہی ہیں، جس میں کہا جا رہا ہے کہ ممبئی کے دادر میں واقع سدھی ونائک مندر پر وقف بورڈ نے دعویٰ کیا ہے۔ اب وائرل خبروں کے درمیان اس معاملے پر بحث چھڑ گئی ہے۔ سدھی ونائک مندر سوسائٹی کے خزانچی پون ترپاٹھی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔
“مہاراشٹر کا سدھی ونائک مندر “
انہوں نے کہا کہ بھگوان گنیش کے لیے وقف اس مندر پر کوئی بورڈ دعویٰ نہیں کر سکتا۔ یہ مندر بھگوان گنپتی کے عقیدت مندوں کے لیے ہمیشہ وقف تھا اور رہے گا۔ یہ مندر نہ صرف ممبئی کے لوگوں کے لیے ایک مذہبی مقام نہیں ہے ،بلکہ یہ مندر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ سدھی ونائک مندر پوری دنیا میں پھیلے ہندوؤں کے لیے عقیدے اور تعظیم کا معاملہ ہے۔ مندر مہاراشٹر کی شان ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ پون ترپاٹھی نے یہ ردعمل اس خبر کے حوالے سے دیا ہے، جس میں وقف بورڈ نے چھترپتی شیواجی مہاراج سے جڑے تاریخی مقامات اور قلعوں پر مبینہ طور پر دعویٰ کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ایسی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جس میں یہ ذکر کیا گیا تھا کہ وقف بورڈ نے وشال گڑھ قلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔
آدتیہ ٹھاکرے نے کیا کہا؟
دوسری طرف شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بھی سدھی ونائک مندر پر وقف بورڈ کے دعوے کو لے کر بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقف بورڈ نے مندر پر ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام افواہیں بی جے پی پھیلا رہی ہیں۔
ملک کے معروف صنعت کار گوتم اڈانی پریاگ راج مہاکمبھ پہنچے اور یہاں انہوں نے…
دسمبر 2021 کو منظور شدہ سیمی کون انڈیا پروگرام نے عالمی سیمی کنڈکٹر صنعت میں…
پی ایل ایف ایس کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار عالمی بہترین طریقوں پر مبنی…
پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ، تقریباً ڈیڑھ ماہ پر محیط ہے، عالمی سطح پر…
وزارت تجارت اور صنعت نے پیر کو کہا کہ ہندوستان اب مالی سال 24 میں…
ڈی پی آئی آئی ٹی نے کہا کہ ایک درخواست دہندہ نے اپنی درخواست واپس…