قومی

Hajj 2024: سیوہاروری تنظیم کی جانب سے حجاج کرام کے درمیان تحائف تقسیم ،منظم اور باوقار انداز میں ضیوف رحمان کی کی گئی خدمات

رواں برس گرمی کی شدت،دھوپ کی تمازت اور موسم کی سختی کے باوجود اقطاء عالم سے کثیرتعداد میں مسلمانوں نے ارکان اسلام کے پانچ بنیا دی ارکان میں سے ایک حج کا فریضہ انجام دیا۔ ارکان اسلام کی اگر بات کی جائے تو حج ایک ایسا رکن ہے جسمیں مالی اورجسمانی عبادات دونوں ہی شامل ہیں۔ یعنی اگر آپ صاحب استطاعت ہیں تو ہی آپ پر حج فرض ہے، اس  لحاظ سے مالی عبادت ہے،اگر ہم جسمانی عبادت کی کریں تو مزدلفہ، صفا مروہ کا چکر لگانا سمیت دیگر کئی ایسے ارکان ہیں جس میں جسمانی طاقت خاص اہمیت رکھتی ہے ۔

حج 2024 کئی معنوں میں غیرمعمولی رہا۔ گرمی کی شدت کے سبب کئی حاجیوں نے اپنی جان جانِ آفریں کے حوالے کردی،تو وہیں متعدد معمرحاجیوں کی طبعیت بھی بگڑ گئی،سعودی عرب میں گرمی بہت سخت پڑتی ہے ،رواں برس موسم گرما میں حجاج نے فریضہ حج انجام دیا۔

ضیوف رحمان کی خدمت کرنا یہ ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے،کیونکہ حجاج کی خدمت کر کے ان کی دعاؤں کا حصہ بننا یہ ہر مسلمان کی چاہت ہوتی ہے۔’ سیوہاروی ویلفیئرآرگنائیزیشن’ کی جانب سے رواں برس حجاج کرام کی خدمت میں تحائف پیش کئے گئے۔ مذکورہ تنظیم کے سربراہ حاجی محمد ایوب نے حجاج کرام کی خدمت کی اور ان کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

دنیا کے مختلف براعظم سے آئے حجاج کرام کی خدمات میں حاجی محمد ایوب اور ان کی تنظیم ’سیوہاروی ویلفیئرآرگنایئزیشن’ کے ارکان نے بہت منظم اور باوقاراندازمیں ایک لاکھ تراسی ہزارچارسو پینسنٹھ تحائف حجاج کرام کے درمیان  تقسیم کر کے ان کی دعاؤں  میں شامل ہوئے۔

مذکورہ تنظیم  کی جانب سے مجموعی طورپر تحائف کا 15 فیصد تحفہ ہندوستان کے حجاج کو ،10 فیصد پاکستان کے حجاج کو ،10 فیصد تحفہ بنگلہ دیش کے حجاج کو،20 فیصد تحفہ افریقہ کے حجاج کو ،15 فیصد تحفہ یورپ  کے حجاج کو ،5فیصد آسٹریلیا کے حجاج کو،5 فیصد امریکہ کے حجاج کو اور بقیہ 30 فیصد تحائف عرب ممالک کے حجاج کے درمیان تقسیم کئے گئے۔

رواں برس حج کے ایام میں گرمی شدت اور موسم کی سختی کے باوجود مذکورہ تنظیم کے سربراہ اور ارکان کی جانب سے باوقار اورمنظم اندار میں حجاج کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے۔اور حجاج کرام کی خدمت کر کے ان کے دعاؤں کا حصہ بنے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

1 hour ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

2 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

4 hours ago