ممبئی: ویب سریز ’اِلیگل‘، ’شائننگ ود دی شرما‘ جیسی ویب سیریز کے بعد اداکارہ نیہا شرما ان دنوں ’36 ڈے‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس سیریز میں فرح کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
نیہا نے شو میں اپنی کاسٹنگ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ کسی نے سوچا تھا کہ میں گرے کردار ادا کر سکتی ہوں، اس لیے جب میکرز نے مجھ سے ’36 ڈے‘ کے لیے بات کی تو میں بہت ایکسائٹڈ ہو گئی۔ میں نے بی بی سی کا اصل شو ’35 ڈے‘ کا تھوڑا سا حصہ دیکھا تھا۔ اور یہ بالکل دماغ گھمانے والا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’جب انہوں نے مجھے اس فلم کے لیے منتخب کیا تو میں اس کا حصہ بننے کے لیے بے چین تھی۔ میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہی تھی۔ میں یہ دیکھنے کی منتظر ہوں کہ شائقین اس شو پر کیسا ردعمل دیتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔‘‘
اس شو میں پورب کوہلی، شروتی سیٹھ، چندن رائے سانیال، امریتا خانولکر، شارب ہاشمی، سوشانت دیوگیکر، شیرناز پٹیل، فیضل راشد، چاہت وِگ اور کینتھ دیسائی اہم کرداروں میں ہیں۔
وشال فوریا کی طرف سے ہدایت کردہ، ’36 ڈے‘ برطانیہ کے شو ’35 ڈے‘ کی آفیشیل انڈین ریمیک ہے۔ ’36 ڈے‘ بی بی سی اسٹوڈیوز انڈیا کے تعاون سے اپلاؤز انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا ہے۔ سیریز سونی لیو پر چل رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیہا ’کروک‘، ’یملا پگلا دیوانہ 2‘، ’ینگستان‘، ’تم بن 2‘، ’تانہاجی‘ اور ’جوگیرہ سارا را را‘ جیسی فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…