قومی

Mallikarjun Kharge On BJP: وزیر اعظم مودی کی سیاسی جماعت ایک دہشت گرد پارٹی ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑ گے کا بی جے پی پر بڑا الزام

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑ گے نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “وزیر اعظم مودی کی پارٹی دہشت گردوں کی پارٹی ہے۔ وزیر اعظم اقلیتوں کو دھمکیاں دینے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ ملک کی بات نہیں کرتے۔”

کھرگے نے ہریانہ کے انتخابی نتائج پر کہا

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑ گے نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کیا ہوا، اس سے متعلق ہم رپورٹ مانگ رہے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ پورا ملک کہہ رہا تھا کہ کانگریس جیتے گی، یہاں تک کہ بی جے پی لیڈر کہہ رہے تھے کہ کانگریس جیتے گی۔ سب کے کہنے کے باوجود کیا وجہ تھی جس کے سبب شکست ہوئی؟

کانگریس صدر نے کہا، “ہریانہ میں کوئی اتحادی پارٹنر نہیں تھا، جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد میدان میں تھا،  اگر ہم جیت گئے تو بہت سے لوگ اس کا کریڈٹ لیتے ہیں اوراگر ہم ہارے تو بہت سے لوگ تنقید کرتے ہیں۔ “

شہری نکسل پر وزیر اعظم کے بیان پر دیا گیا جواب

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی مواقع پر کانگریس کو شہری نکسل کہا ہے۔ اس پر انہوں نے کہا، “وزیراعظم دانشوروں کو شہری نکسل کہتے ہیں، ان کی اپنی پارٹی دہشت گردوں کی پارٹی ہے، یہ پارٹی ان لوگوں کی حمایت کرتی ہے جو قبائلی لوگوں کی لنچنگ اور ان کی عصمت دری کرتے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ جہاں بھی ان کی (بی جے پی) حکومت ہے، وہاں ایس سی طبقے پر مظالم ہوتے ہیں، قبائلیوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اس پرستم ظریفی یہ ہے کہ یہ لوگ دوسرے کو ظالم قرار دیتے ہیں۔ ملکا رجن کھڑ گے نے کہا کہ وزیراعظم مودی، ملک، ملک کے عوام اور ملک سے جڑے مسائل پر بہت کم بات کرتے ہیں تاہم بی جے پی اوربی جے پی حکومت کے تعلق زیادہ باتیں کرتے ہیں۔

بھاگوت کے بیان پر کھڑگے کا جوابی حملہ

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ (12 اکتوبر 2024) کو بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کیا۔ اس پر کانگریس صدر کھڑ گے نے کہا کہ “کسی بھی ملک کو ظلم نہیں کرنا چاہیے۔ جس طرح ہم اقلیتوں کی حفاظت کرتے ہیں، ان کی بھی ذمہ داری ہے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں، وہی تقسیم کر رہے ہیں۔” بھاگوت خود اختلاف چاہتے ہیں، آپ آئین کی بات کرتے ہیں، آپ ریزرویشن کی بات کرتے ہیں اور اب دوسروں کو عقل سکھا رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

4 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

29 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

45 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

1 hour ago