بین الاقوامی

Israel Iran War: کیا ہے وہ آکٹوپس وار،جس سے اسرائیل ہے پریشان،ایران نے نتن یاہو کی مشکلات میں کیا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت پوری دنیا میں جنگ کا میدان بنا ہوا ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی جنگ اب لبنان تک پہنچ چکی ہے۔ حال ہی میں ایران بھی اسرائیل پر بمباری کرکے اس جنگ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگیا ہے ۔ حزب اللہ کی حمایت میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ۔ جب ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد میزائل داغے تو دنیا کی نظریں اس بات پر جمی ہوئی تھیں کہ اسرائیل اس کا فوری بدلہ لے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

ایران اسرائیل کو آکٹوپس کی جنگ میں پھنسا رہا ہے۔

اسرائیل کئی بار ایران کو دھمکیاں دے چکا ہے لیکن ابھی تک حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ درحقیقت ایران مشرق وسطیٰ میں بڑی  حکمت عملی سے کام کر رہا ہے۔ وہ اسرائیل کو آکٹوپس کی جنگ میں الجھا  رہا ہے۔ ادھر عراق، یمن، لبنان اور غزہ سے اسرائیل پر مسلسل حملے ہورہے ہیں ۔ اس طرح اسرائیل کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ وہ اپنی سرزمین کو ان حملوں سے بچائے یا ایران پر حملہ کرے۔

اسرائیل کو آٹھ محاذوں سے حملے کا سامنا ہے۔

ایران اب عرب ممالک کے شہریوں کو اسرائیل کے خلاف برسر پیکار آنے کی دعوت دے رہا ہے۔ آکٹوپس وار کی پالیسی کے تحت وہ عرب شہریوں میں مذہبی اصولوں جغرافیائی  بالادستی کے پیش نظر اسرائیلی سرزمین پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیل کو اس وقت آٹھ محاذوں سے حملوں کا سامنا ہے۔ ایسے میں اسرائیل کو مغرب میں غزہ، لبنان میں حزب اللہ، یمن میں حوثیوں، عراق میں عراقی ملیشیا کے ساتھ ساتھ شام میں ایران کی حمایت یافتہ گروہوں سے براہ راست مقابلہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ تل ابیب، حدیرہ اور بیر شیبہ میں ہونے والے عسکریت پسندانہ حملے اسرائیل کے آٹھ محاذوں پر محصور ہونے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی جنگ میں روس کی انٹری 

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اب روس بھی اس لڑائی میں شامل ہو گیا ہے اور حزب اللہ کی مدد کر رہا ہے۔ آخر اسے اتنے راکٹ کہاں سے مل رہے ہیں؟ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ روس حزب اللہ کو ڈرون سمیت کئی مہلک ہتھیار فراہم کر رہا ہے اور ایران نے اسے اس کے لیے آمادہ کیا ہے کیونکہ اسرائیل نے کچھ عرصہ قبل یوکرین کو میزائل بھیجے تھے۔ اس طرح ایران نے اسرائیل کو آکٹوپس کی جنگ میں پھنسا دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

1 minute ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

43 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

54 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago