بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو متحد کرنے کی کوشش کے درمیان اقلیتی ہندو برادری کی قیادت کرنے والے چنموئے پربھو کوبنگلہ دیش کی پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کے اسکان مندر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چنموئے پربھو کو ڈھاکہ پولیس کی جاسوسی شاخ کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر ڈھاکہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیاہے۔چنموئے پربھو نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر نام نہاد مظالم کے خلاف جمعہ کو رنگ پور میں ایک بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کیا تھا۔
چنموئے پربھو شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد ہندوؤں پر ہونے والے نام نہاد مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ جمعہ کو ہی انہوں نے رنگ پور میں ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی سے خطاب کیا تھا۔بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کی وجہ سے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہاں رہنے والے اقلیتی ہندو نشانے پر ہیں۔ طلبہ تحریک کے دوران ہندوؤں اور ان کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بنگلہ دیش کے مہر پور کے کھلنا میں واقع اسکان مندر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے کے بارے میں چنموئے پربھو نے ہندو مندروں کی حفاظت پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ‘چٹاگانگ میں تین مندر خطرے میں ہیں، لیکن ہندو برادری نے مسلم کمیونٹی کے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر انہیں اب تک بچا لیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندو برادری چٹاگانگ میں پولیس اور ریپڈ ایکشن بٹالین سے مدد کی درخواست کر رہی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔چنموئے پربھو نے کہا تھا کہ ‘بہت سے ہندو اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور مغربی بنگال اور تریپورہ کے راستے بھارت فرار ہو رہی ہیں۔’
بھارت ایکسپریس۔
حادثے کے بعد بھٹنڈہ شہر کے ایم ایل اے جگروپ سنگھ گل اسپتال پہنچے۔ انہوں…
تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچے شیخ پورہ کے اے ایس پی ڈاکٹر راکیش کمار…
سال 2004 میں یوپی اے کی جیت کے بعد جب سبھی کولگا کہ سونیا گاندھی…
گواسکر نے پہلے دو ٹیسٹ کھیلنے والے ہرشیت رانا کی واپسی یا سڈنی میں ہونے…
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس…
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوپی کی یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ…