علاقائی

Kolkata Rape Case:سپریم کورٹ نے پولس حراست میں خواتین پر تشدد کی سی بی آئی جانچ کے حکم کو پلٹا، ایس آئی ٹی کرے گی جانچ

نئی دہلی : کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والی دو خواتین پر مبینہ طور پر حراست میں ہونے والے تشدد کی سی بی آئی جانچ کے لیے کولکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

ہر ہفتے تحقیقاتی رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کروائیں

خواتین کی عرضی پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی نہیں بلکہ ایس آئی ٹی کرے گی۔ ساتھ ہی، عدالت نے ہر ہفتے کولکتہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے کولکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک بنچ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس کے سامنے ایس آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کر سکتی ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے یہ حکم دیا ہے۔

پولیس پر راما داس پر تشدد کرنے کا الزام ہے، جو 7 ستمبر کو گرفتاری کے بعد 8 سے 11 ستمبر تک پولیس کی حراست میں تھے۔

عدالت نے آئی پی ایس افسران کی فہرست طلب کی تھی

گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے کولکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی۔ عدالت نے ریاست سے خواتین افسران سمیت آئی پی ایس سطح کے افسران کی فہرست دینے کو بھی کہا تھا۔ نئی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم میں کس کو شامل کیا جاسکتا ہے، جسے سی بی آئی کے بجائے حراستی تشدد کے معاملات کی تحقیقات کا کام سونپا جاسکتا ہے۔ کولکتہ ہائی کورٹ نے 8 اکتوبر کو ان الزامات کو سنجیدگی سے لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Manmohan Singh Funeral: سمارک استھل کو لے سدھو  نے کہا کہ میرا ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ اگر اٹل جی کی رسومات ادا کرنی ہوتیں تو

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اس پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اکھلیش یادو…

21 minutes ago

تشدد سے نمٹنا، متاثرین کی مدد کرنا

آئی وی ایل پی فیض یافتہ پرسنا گیٹو پناہ گاہوں، ہاٹ لائنز اور وکالت کے…

4 hours ago

جماعت اسلامی ہند کے ادارہ ’اسلامی ساہتیہ ٹرسٹ‘ کے زیراہتمام تفہیم القرآن کے ہندی ایپ کا اجرا

مولانا سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ کی مشہور تفسیر تفہیم القرآن کے ہندی ترجمہ کے…

10 hours ago