بی جے پی نے الزام لگایا کہ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے جارج سوروس فاؤنڈیشن کی مالی امداد سے چلنے والی ایک تنظیم سے روابط ہیں، جس نے کشمیر کے لیے ایک آزاد ریاست کے خیال کی حمایت کی ہے۔ مرکز میں حکمراں جماعت نے ایکس پر پوسٹ کی ایک سیریز میں کہا کہ یہ رشتہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی اداروں کے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے ان الزامات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔سماجوادی پارٹی کے ایم پی رام گوپال یادو نے بی جے پی کے الزامات پر کہا کہ ‘جھوٹے الزامات لگانا بی جے پی کی عادت بن گئی ہے۔ کچھ نہیں تو بھی کچھ نہ کچھ ضرور لگائیں گے۔ اب تک ان کے تمام الزامات جھوٹے نکلے، کوئی سچائی سامنے نہیں آئی۔وہیں دوسری جانب مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہاکہ “سونیا گاندھی، راہل گاندھی غداری کرتے ہیں۔ راہل گاندھی یہاں جارج سوروس کی زبان بولتے ہیں، سوروس وہاں راہل گاندھی کی زبان بولتے ہیں۔
دریں اثنا، ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے بی جے پی کے الزامات کو امریکہ کی طرف سے مسترد کیے جانے کے درمیان، پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کہا کہ وہ اس معاملے پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے 10 سوالات پوچھیں گے۔ دوبے نے کہا کہ میڈیا پورٹل او سی سی آر پی اور ہنگری نژاد امریکی تاجر جارج سوروس نے ہندوستان کی معیشت کو برباد کرنے اور مودی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ ملی بھگت کی ہے۔
بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی، ‘فورم آف ڈیموکریٹک لیڈرز ان ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن’ کی شریک چیئر کے طور پر، جارج سوروس فاؤنڈیشن کی طرف سے فنڈ فراہم کرنے والی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ بی جے پی نے کہاکہ”سونیا گاندھی اور ایک تنظیم کے درمیان یہ تعلق جو کشمیر کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے خیال کی حمایت کرتا ہے، ہندوستان کے اندرونی معاملات پر غیر ملکی اداروں کے اثر و رسوخ اور اس طرح کے تعلقات کے سیاسی اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔…
دھماکوں اور دھویں کے باعث علاقے کے لوگ خوف کے سائے میں ہیں۔ آگ کیسے…
ہندوستان اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، کیوںکہ ٹیم انڈیا نے سیکورٹی خدشات کا…
سابق رکن اسمبلی آصف محمد خان نے سوال کیا کہ صرف مسلم اکثریتی علاقوں سے…
امریکہ، روس اور چین کے بعد اب ہندوستان ڈاکنگ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے والا…
قنوج حادثے پر یوگی حکومت کے وزیر اسیم ارون نے کہا کہ یوگی حکومت ہر…