قومی

NIA will Investigate Pahalgam Terrorist Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کی جانچ کرے گی این آئی اے، وزارت داخلہ نے دیا حکم

جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی موت کے معاملے کی جانچ اب قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کرے گی۔ پہلگام حملے کے بعد سے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی این آئی اے کی ٹیم واردات کی جگہ پر موجود ہے، جس میں فورنسک ٹیم اور انویسٹیگیٹو ٹیم شامل ہیں۔ ہندوستانی حکومت کے وزارت داخلہ کی طرف سے احکامات جاری ہونے کے بعد باضابطہ طور پراین آئی اے نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔ اب اس معاملے کی جانچ این آئی اے کرے گی اور جموں وکشمیر پولیس سمیت دیگرایجنسی این آئی اے کا تعاون کریں گی۔

ثبوت جمع کرنے میں لگی ہے این آئی اے

پی ٹی آئی کے مطابق، این آئی اے کی ٹیم پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے ملاقات کرکے ثبوت جمع کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ این آئی اے کی خصوصی ٹیم نے دہشت گردانہ حملے میں زندہ بچے سیاحوں سمیت عینی شاہدین سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ وہیں، بغیرپائلٹ کے فضائی گاڑیاں (یواے وی) اورڈرون جیسے جدید ترین آلات سے لیس جموں وکشمیرپولیس، فوج اورنیم فوجی دستے پیرپنجال رینج کے گھنے جنگلات میں عسکریت پسندوں کی تلاش میں اپنا وسیع آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ این آئی اے کی ٹیموں نے ایسے سراغوں کی تلاش میں بچ جانے والوں سے بات چیت شروع کردی ہے، جو ان دہشت گردوں کوپکڑنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

چشم دیدوں سے رابطہ کررہی ہے این آئی اے

افسران نے بتایا کہ ٹیموں نے منگل کو چشم دیدوں سے رابطہ کرنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج اورسی آر پی ایف کے سخت آپریشن کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں میں جنوبی اورشمالی کشمیرمیں کچھ انکاؤنٹرہوئے ہیں اورجمعہ کے روزلشکر طیبہ کے اعلی کمانڈرالطاف لالی کوضلع باندی پورہ میں مارا گیا تھا۔ پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ اس معاملے کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں شامل دہشت گردوں کی تعداد پانچ سے سات ہوسکتی ہے۔

افسران نے بتایا کہ انہیں پاکستان میں ٹریننگ حاصل کرکے کم ازکم دو مقامی دہشت گردوں سے مدد ملی تھی۔ افسران کے مطابق، دستیاب ثبوتوں کی بنیاد پر، اہم ملزم عادل تھوکرعرف عادل گوری ساکن بجبہاڑہ اورترال کے رہنے والے آصف شیخ کا کردارسامنے آیا ہے۔ حکام کا خیال ہے کہ عادل تھوکر2018 میں پاکستان چلا گیا تھا، جہاں اس نے ممنوعہ لشکرطیبہ کے ساتھ مسلح تربیت حاصل کی اورپھرحملے کرنے کے لئے بھارت واپس آ گیا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

27 minutes ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

36 minutes ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

53 minutes ago

Bhartiya Patrakarita Mahotsav: بھارت ایکسپریس کی اہم شراکت سے اندور میں صحافت کا مہاکمبھ اختتام پذیر

اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…

3 hours ago