اسپورٹس

Kolkata Knight Riders vs Punjab Kings match Canceled: بارش کے سبب منسوخ ہوگیا کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگس کے درمیان مقابلہ، اس ٹیم کو ہوا زبردست نقصان

کولکاتا نائٹ رائیڈرس بنام پنجاب کنگس کے درمیان 26 اپریل کو  مقابلہ کھیلا جا رہا تھا، لیکن بیچ میچ میں بارش نے دستک دی اور مقابلہ منسوخ ہوگیا۔ امپائر نے کافی دیر تک بارش رکنے کا انتظار کیا، لیکن وقت پر بارش نہیں رک سکی۔ حالانکہ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ ملے۔ میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے پنجاب کو نقصان پہنچا ہے۔ کیونکہ پنجاب کنگس کا پلڑا اس میچ میں بھاری تھا۔

پنجاب نے بتایا تھا ہمالیائی اسکور

اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب کنگس نے شاندار کھیل دکھایا تھا۔ سلامی بلے باز پریانش آریہ اور پربھ سمرن سنگھ نے پہلے وکٹ کے لئے سنچری کی شراکت نبھائی۔ دونوں نے کمال کی شروعات کرتے ہوئے 120 رنوں کی شراکت نبھائی تھی۔ پریانش نے 35 گیندوں میں 8 چوکے اور 4 چھکے کی مدد سے 69 رن بنائے تھے، جبکہ پربھ سمرن سنگھ نے 49 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 83 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد کپتان شرے یس ایئر نے بھی 16 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ حالانکہ اس کے بعد پنجاب کا کوئی بھی بلے باز بڑی اننگ نہیں کھیل سکا۔ پنجاب نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے۔

کیسی رہی کولکاتا کی شروعات

پنجاب کنگس کے 202 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا  نے پہلے اوور میں 7 رن بنائے، لیکن اس کے بعد بارش آگئی، جس کی وجہ سے امپائرنے کھیل روکنے کا فیصلہ کیا۔ پھر بعد میں بارش کی وجہ سے مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ ملے۔ رحمان اللہ گرباز ایک اور سنیل نرائن 4 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔

کولکاتا کے گیند باز رہے بری طرح ناکام

پنجاب کنگس کے سلامی بلے بازوں کے آگے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا گیند بازی محکمہ بکھرگیا۔ تقریباً سبھی گیند باز پنجاب کو پہلا جھٹکا وقت پر نہیں دے پائے۔ ویبھو ارورہسب سے کامیاب گیند بازرہے۔ انہوں نے 4 اوور میں 34 رن خرچ کرکے 2 بلے بازوں کو شکار بنایا۔ جبکہ ورون چکوورتی اور آندرے رسیل کو 1-1 کامیابی ملی۔ رات کے تقریباً 11 بجے امپائروں نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یعنی اس کی وجہ دونوں ٹیم کو پوائنٹس تقسیم کرنے پڑگئے۔ پنجاب کنگس کوتو اس کا فائدہ ہوا اور ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں سے اٹھ کرچوتھے مقام پرپہنچ گئی۔ مگر کولکاتا نائٹ رائیڈرس 7 پوائنٹس کے ساتھ ابھی بھی ساتیوں مقام پر ہی ہے۔ پہلے ہی پلے آف کی ریس میں پچھڑتی نظرآرہی دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو اب بچے ہوئے سبھی 5 میچ ہرحال میں جیتنے ہوں گے، جس کے بعد ہی ٹیم پلے آف میں پہنچ سکتی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago