بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان جھڑپ دیکھنے میں آئی۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان جھگڑے نے کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ،جب آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کیا۔ سراج کی گیند پر ہیڈ آؤٹ ہوئے جس کے بعد دونوں کے درمیان سخت الفاظ کی جنگ ہوئی۔
سراج اور ہیڈ کے درمیان بحث وتکرار
عام طور پر ایسے واقعات کرکٹ میچوں کے دوران ہوتے ہیں۔ لیکن اس بار معاملہ قدرے سنجیدہ سمجھا جا رہا ہے۔ سراج اور ہیڈ کے درمیان اس جھگڑے کے بعد آئی سی سی دونوں کھلاڑیوں کے خلاف کوئی بڑی کارروائی کر سکتی ہے۔ آئی سی سی عام طور پر اس طرح کے معاملات کی تحقیقات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کرتی ہے کہ کھیل کی روح کی خلاف ورزی نہ ہو۔
دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی
محمد سراج نے 82ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو شاندار یارکر کے ذریعے بولڈ کردیا۔ اس کے بعد ہیڈ نے سراج سے چند الفاظ کہے جس کے بعد سراج نے بھی جواب دیا اور ہیڈ کو باہر جانے کا اشارہ کیا۔ اس گفتگو کے دوران سراج اور ہیڈ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی،
جس کے بعد ہیڈ نے میدان سے نکلتے ہوئے سراج سے کچھ اور کہا۔
آئی سی سی لے سکتا ہے بڑا فیصلہ
اس واقعے کے بعد سراج کو آسٹریلوی شائقین کی جانب سے بونگ ہوٹنگ بھی سامنا کرنا پڑا جو میدان میں گونج رہی تھی۔ ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکتی ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے ہ اس بات کا امکان کم ہے کہ دونوں کھلاڑیوں پر کسی قسم کی پابندی عائد کی جائے گی۔ آئی سی سی ان دونوں کو وارننگ دے کر معاملہ حل کر سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس
اسرائیلی وزیر اعظم نے کیپٹن اسمت مچھار کو ’بھارت کا بہادر پائلٹ‘ قرار دیا۔ دونوں…
کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ ہم سب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھوک…
2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے…
انڈیا آئی ٹی ایم ای 2026 اس دسمبر گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے جا رہا…
سن سٹی میں 28 اکتوبر تک جاری رہے گا چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر…
اڈانی انرجی سولیوشنز لمیٹڈ (AESL) نے مالی سال 2027 کی دوسری سہ ماہی کے نتائج…