بھارت ایکسپریس اردو-
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق مسلسل قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ آسٹریلیا دورے پر ٹسٹ سیریز میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد سے ہی اس فارمیٹ میں روہت شرما کا کیریئر ختم مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ روہت شرما نے کہا کہ ضرور ہے کہ فی الحال وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ اوپر سے ٹیم کے چیف کوچ گوتم گمبھیرکے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے، جس میں دونوں کے درمیان بڑھی کشیدگی کی وجہ بتائی گئی ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ روہت شرما، جنہوں نے آسٹریلیا دورے کے درمیان ریٹائرمنٹ کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن پھر اچانک آخر میں اسے پلٹ دیا۔
روہت شرما نے بدلا فیصلہ، گوتم گمبھیر ہوئے ناراض
انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا دورے پر بارڈر-گواسکرٹرافی میں بطور بلے بازاور کپتان ناکامی جھیل رہے روہت شرما نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ کرلیا تھا، لیکن سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹسٹ میچ سے پہلے انہوں نے یہ فیصلہ بدل دیا، جو کوچ گوتم گمبھیرکو راس نہیں آیا اور اس بات پر وہ روہت شرما سے خفا ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کی زبردست ہارکے بعد روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتے تھے، لیکن اسی درمیان ان کے خیرخواہوں (شُبھ چنتکوں) نے ان سے بات کی اور اپنا فیصلہ بدلنے کے لئے کہا۔ روہت شرما کو سمجھایا گیا کہ وہ ابھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہ کریں۔ رپورٹ میں ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیرخواہوں کے سمجھانے کے بعد سڈنی ٹسٹ سے ٹھیک پہلے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ مگر روہت شرما کا اس طرح اپنا فیصلہ بدلنا کوچ گوتم گمبھیر کو پسند نہیں آیا اور وہ اس بات سے ناراض ہوگئے۔
روہت شرما کی کارکردگی خراب رہی
روہت شرما کے لئے سیریز اچھی ثابت نہیں ہوئی تھی۔ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کو جیت ملی تھی، لیکن روہت شرما اس میچ کا حصہ نہیں تھے۔ پھر دوسرے ٹسٹ سے ان کی واپسی ہوئی، لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔ روہت شرما نے دوسرے، تیسرے اورچوتھے ٹسٹ میچ میں 5 اننگوں میں بلے بازی کی، لیکن صرف 31 رن ہی بناسکے تھے۔ ان کی کپتانی بھی سوالوں کے گھیرے میں آرہی تھی۔ ایسے میں مسلسل یہ مطالبہ ہو رہا تھا کہ انہیں سڈنی ٹسٹ سے باہر کیا جائے اور پھر اس سیریز کے بعد وہ ریٹائرمنٹ لے لیں۔
ٹیم سے ہوئے ڈراپ، کیا بڑا اعلان
سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹسٹ میں روہت شرما پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔ تاہم صرف پلیئنگ الیون ہی نہیں، بلکہ روہت شرما کو میچ اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہیں ملی تھی۔ ایسے میں مانا جا رہا تھا کہ روہت شرما کا ٹسٹ کیریئراب ختم ہوگیا، لیکن ہندوستانی کپتان نے سڈنی ٹسٹ کے دوسرے دن اسٹار اسپورٹس کوایک خاص انٹرویو دے کرواضح کردیا کہ انہوں نے ٹیم کی بہتری کے لئے خود کو اس میچ سے باہر کیا، لیکن وہ ابھی ریٹائرنہیں ہو رہے ہیں۔ اب نظریں اس بات پرہیں کہ کیا روہت شرما کواس سال انگلینڈ میں ہونے والی ٹسٹ سیریزکے لئے جگہ ملتی ہے یا میلبورن ٹسٹ ہی ان کا آخری میچ ہوگا؟
بھارت ایکسپریس اردو-
اسرائیل کے تازہ ہوائی حملے میں ایک صحافی سمیت تقریباً 22 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی…
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…
انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…