بین الاقوامی

Israel-Gaza War: اسرائیل کے تازہ حملے میں صحافی سمیت 22 افراد ہلاک، غزہ میں اس بات کے خطرے میں اضافہ

اسرائیل کے تازہ ہوائی حملے میں ایک صحافی سمیت تقریباً 22 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔ ایندھن کی کمی کی وجہ سے غزہ میں مواصلاتی خلل کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ غزہ میں سول ڈیفنس کے مطابق فضائی حملہ شجاعیہ کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنا کرکیا گیا۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

وہیں، نیوزایجنسی سنہوا کے مطابق، وسطی غزہ میں البریج پناہ گزیں کیمپ پر ہوئے ایک دوسرے ہوائی حملے میں سات لوگ مارے گئے۔ جنوبی غزہ کے خان یونس میں ناصیراسپتال کے صحت افسران نے بتایا کہ شہر میں کئی مقامات پر ہوئے حملوں کے بعد چار لاشیں برآمد کی گئیں۔ وسطی غزہ کے النصیرات میں الودا اسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گولی باری اور ڈرون حملوں میں الغاد ٹی وی کے صحافی سعید نبھان سمیت تین افراد کی موت ہوگئی ہے اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ واقع سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق، نبھان کی موت کے ساتھ، 7 اکتوبر 2023 کو جدوجہد شروع ہونے کے بعد سے مارے گئے صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 203 ہوگئی ہے۔

انٹرنیٹ اورلینڈ لائن سروس ہوسکتی ہے بند

غزہ کے کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل معیشت کے وزیر عبدالرزاق النتشا نے وارننگ دی کہ ایندھن میں کمی کی وجہ سے جمعہ کی رات تک انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سمیت مواصلاتی خدمات بند ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل فراہمی پر اسرائیل کی ناکہ بندی کا اثر پڑا ہے، جس سے ایمرجنسی سروسیز کے رخنہ اندازی ہونے کا خطرہ ہے۔

46 ہزاراسرائیلی شہریوں کی موت

7 اکتوبر، 2023 کوجنوبی اسرائیل پرحماس کی قیادت والے حملے کے بعد جدوجہد شروع ہوئی تھی، جس میں  1,200 سے زیادہ اسرائیلی شہریوں اورافواج کے مارے جانے کی بات سامنے آئی تھی۔ جبکہ حماس نے 250 اسرائیلیوں کویرغمال بنا لیا تھا۔ غزہ وزارت صحت کے افسران کے مطابق، غزہ میں اسرائیل کی بڑے پیمانے پرفوجی تباہی مچانے کی وجہ سے 46,000 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں۔

سیزفائر معاہدہ کے باوجود اسرائیل کا مشرقی لبنان پرحملہ

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، جمعہ کو جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی ہوائی حملے میں پانچ لوگ مارے گئے اور4 دیگرزخمی ہوگئے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے جمعہ کے روزپانچ لاشوں کی بازیابی کا اعلان کیا ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مشرقی جنوبی لبنان میں واقع لبنانی قصبے خیام پرحالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔ 27 نومبر، 2024 کو لبنان کے ساتھ سیز فائر معاہدہ کے باوجود اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں رک رک کرحملے کئے ہیں، جن میں سے کچھ نقصان بھی ہوا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے روزایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں سے لیس ایک گاڑی پرحملہ کیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rohit Sharma retirement plan changed before Sydney Test: روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا تبدیل، کوچ گوتم گمبھیر ہوئے خفا

آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…

5 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: دہلی فتح کرنے کے لئے کانگریس تیار، مسلم اکثریتی حلقہ سیلم پور میں 13 جنوری کو راہل گاندھی کی ہوگی پہلی ریلی

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ پارٹی راہل گاندھی…

5 hours ago

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

6 hours ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

8 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

8 hours ago