نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی طاقت کے ساتھ میدان میں اترچکی ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس رکن پارلیمنٹ اورلوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی بھی 13 جنوری کوسیلم پور میں ایک ریلی کوخطاب کریں گے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج قاضی نظام الدین نے ہفتہ کے روز راہل گاندھی کی ریلی کو خطاب کرنے کی بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے پیش نظرراہل گاندھی پہلی ریلی کوسیلم پورمیں خطاب کریں گے۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے قاضی نظام الدین نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کی عوام کی آوازبن کرابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی موضوع ہوتا ہے، وہاں راہل گاندھی پہنچتے ہیں اورلوگوں کی آوازاٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی پیرکوشام 5:30 بجے شمال مشرقی دہلی کے سیلم پورعلاقے میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سنودھان‘ نام سے عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔
دہلی میں کانگریس مضبوط پوزیشن میں ہے: قاضی نظام الدین
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے انچارج قاضی نظام الدین نے کہا کہ کانگریس کے سینئرلیڈرراہل گاندھی پیرکوسیلم پورعلاقے میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سنودھان‘ ریلی سے عوامی جلسے کو خطاب کریں گے۔ اس میں بڑی تعداد میں لوگ، کانگریس پارٹی کے کارکنان اورلیڈران بھی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی کامیاب ’دہلی نیائے یاترا‘ کے بعد پارٹی دہلی میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔
قاضی نظام الدین نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں سبھی طبقات کے لوگوں کے ساتھ راہل گاندھی کے مسلسل رابطے اورریاستی کانگریس سربراہ دیویندریادو کی مہینے بھر کی بے حد کامیاب دہلی نیائے یاترا کے بعد پارٹی دہلی میں مضبوط پوزیشن میں ہے۔ کنیا کماری سے سری نگرتک کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نے سبھی طبقات کے لوگوں سے بات چیت کی تھی، جس سے انہیں عام لوگوں کے روزمرہ کی زندگی کے جدوجہد، مصائب ومشکلات کے بارے میں گہری معلومات حاصل کی تھیں۔
دہلی میں 5 فروری کو ہوگی ووٹنگ
کانگریس نے اسمبلی الیکشن سے پہلے رائے دہندگان سے جڑنے اور پارٹی کارکنان کا حوصلہ بڑھانے کے لئے نومبرمیں ’دہلی نیائے یاترا‘ نکالی تھی۔ یہ یاترا راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی طرز پر منعقد کی گئی تھی اور 7 دسمبر کو ختم ہوئی۔ دہلی میں ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ 2015 اور 2020 کے الیکشن میں کانگریس ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
آسٹریلیا دورے پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما کی کارکردگی بالکل بھی اچھی نہیں…
اسرائیل کے تازہ ہوائی حملے میں ایک صحافی سمیت تقریباً 22 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔…
پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…
بی جے پی نے الیکشن کے اعلان سے قبل پہلی فہرست بھی 29 امیدواروں کی…
بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…
انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…