قومی

Biden Clears Use Of Long-Range Missiles : بائیڈن نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے قبل لیا بڑا فیصلہ، اب امریکی ہتھیار سے روس پر حملے کرسکتا ہے یوکرین

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین کو روس کے اندر حملے کرنے کے لیے امریکی ساختہ ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دو امریکی حکام اور اس فیصلے سے واقف ایک ذرائع نے اس فیصلے کو یوکرین روس تنازع میں واشنگٹن کی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی قرار دیا ہے۔ اب یوکرین کے فوجی آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم یا اے ٹی اے سی ایم ایس (آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم) استعمال کر سکیں گے۔یہ بائیڈن کی جانب سے یوکرین کے حق میں آخری فیصلہ ہے۔

صدر بائیڈن کی جانب سے امریکی ساختہ میزائلوں کے استعمال کی اجازت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جو دو ماہ بعد نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کئی ماہ قبل امریکہ سے درخواست کی تھی کہ وہ یوکرین کی فوج کو اپنی سرحد سے دور روسی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دے۔ایک امریکی اہلکار اور اس فیصلے سے واقف ایک ذریعے نے کہا کہ یہ تبدیلی بڑی حد تک روس کی جانب سے شمالی کوریا کے زمینی دستوں کی تعیناتی کے ردعمل میں ہوئی ہے، یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس نے واشنگٹن اور کیئف میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میزائل خود ہی اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’آج میڈیا میں بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں مناسب کارروائی کرنے کی اجازت مل گئی ہے، لیکن حملے الفاظ سے نہیں کیے جاتے، ایسی چیزوں کا اعلان نہیں کیا جاتا۔ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ کریملن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، جس نے خبردار کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دینے کے اقدام کو کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-20 اور سیکٹر-39 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…

21 minutes ago

Donald Trump to take oath: ٹرمپ کی حلف برداری کی جگہ اچانک تبدیل،تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل،جانئے کیوں لیا گیا یہ فیصلہ

بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…

56 minutes ago

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

1 hour ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

2 hours ago