قومی

PM Modi In Brazil: برازیل میں پی ایم مودی کا زبردست استقبال،جی20 سربراہی کانفرنس میں ہوں گے شامل، چینی صدر سے بھی ہوسکتی ہے ملاقات

جی 20 سربراہی کانفرنس آج سے برازیل میں شروع ہو رہی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچ گئے ہیں۔ یہاں ہندوستانی برادری کے لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔یہ سمٹ 18 اور 19 نومبر کو دو دن تک جاری رہے گی۔ 19 ممالک اور 2 تنظیمیں (یورپی یونین اور افریقی یونین) جی ٹونٹی کا حصہ ہیں۔ جی 20سربراہی اجلاس 2023 میں ہندوستان میں منعقد کیا گیا تھا۔

وہیں چینی صدر شی جن پنگ بھی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ریو پہنچ چکے ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت کا امکان ہے۔ اگر مودی اور جن پنگ برازیل میں ملتے ہیں تو یہ ایک ماہ کے اندر ان دونوں رہنماؤں کی دوسری ملاقات ہوگی۔اس سے قبل 23 اکتوبر کو روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس میں دونوں رہنما پانچ سال بعد ملے تھے۔ یہاں انہوں نے 50 منٹ تک بات کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا تھا کہ سرحد پر امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ اس کے بعد ہندوستان اور چین نے ڈیپسانگ اور ڈیم چوک سے فوجیں  واپس بلائی تھیں۔ سال 2020میں ہندوستان-چین سرحد پر گلوان تصادم کے بعد، 2024 برکس سربراہی اجلاس تک دونوں رہنماؤں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات نہیں ہوئی۔

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال ہندوستان کی کامیاب صدارت نے جی 20 ایونٹ کو لوگوں کا جی 20 بنا دیا تھا۔ مودی، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن 18 اور 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔اس کانفرنس  کے بعد پی ایم مودی 19 نومبر کو گیانا پہنچیں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ گزشتہ 50 سالوں میں گیانا کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی کا جس انداز میں ریو کے ایئرپورٹ پر استقبال کیا گیا وہ کافی دلچسپ تھا۔پی ایم مودی کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل ریو ڈی جنیرو میں رہنے والے ہندوستانیوں میں جوش و خروش دیکھا گیاتھا۔وزیر اعظم مودی کے استقبال کے لیے ہندوستانی تارکین وطن جوش و خروش سے بھرے نظر آئے۔ انہیں ہندوستانی پرچم اور وزیر اعظم کی تصاویر لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔وہیں جب پی ایم مودی غیرمقیم ہندوستانیوں کے بیچ میں پہنچے تو انہوں نے ہندوستانی کلچر اور ہندومت کو نظر میں رکھتے ہوئے اسی انداز میں پی ایم مودی کا استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts