قومی

Donald Trump met Nita Ambani and Mukesh Ambani: مکیش اور نیتا امبانی نے حلف برداری کی تقریب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کی ملاقات، ساتھ میں کیا عشائیہ

Donald Trump met Nita Ambani and Mukesh Ambani: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے واشنگٹن ڈی سی میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل منعقدہ عشائیے میں شرکت کی۔ اس خصوصی موقع پر دنیا کے کئی معروف صنعتکار، عالمی کاروباری رہنما اور ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد ارکان موجود رہے۔

امبانی خاندان کو دیگر ہندوستانی کاروباریوں کے ساتھ عشائیہ میں دیکھا گیا، جیسے M3M ڈویلپرز کے منیجنگ ڈائریکٹر پنکج بنسل، اور Tribeca Developers کے بانی کلپیش مہتا۔ کلپیش مہتا بھارت میں ٹرمپ ٹاورز کے قیام میں کلیدی شراکت دار ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مہتا کو مکیش اور نیتا امبانی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاص لباس میں دکھا امبانی خاندان

اس موقع پر مکیش امبانی نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا جبکہ نیتا امبانی ریشمی ساڑی کے ساتھ لمبے اوور کوٹ میں نظر آئیں۔ اس تقریب میں کئی دوسرے بڑے صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ Amazon.com کے بانی جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ بھی اس موقع پر نظر آئے۔

تصاویر کا کیا اشتراک

کلپیش مہتا نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا، ’’45ویں اور 47ویں صدر کے ساتھ اس شاندار افتتاحی تقریب کا حصہ بن کر فخر محسوس ہوا‘‘۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ آتش بازی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- FIR Against Rahul Gandhi: راہل گاندھی کے ’انڈین اسٹیٹ‘بیان پر آسام میں غیر ضمانتی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج

کینڈل لائٹ ڈنر

رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے ایک رات قبل منعقدہ ’کینڈل لائٹ ڈنر‘ میں خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔

بلیک ٹائی استقبالیہ میں بھی شرکت کرے گا امبانی خاندان

ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد، امبانی خاندان ریپبلکن میگا ڈونر مریم ایڈیلسن اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی طرف سے منعقدہ بلیک ٹائی استقبالیہ میں شرکت کرے گا۔ یہ تقریب بااثر عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کا اجتماع ہو گی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Hamas Frees Hostages: فلسطین میں جشن کا ماحول،حماس نے تین یرغمالی کو کیا رہا، اسرائیل بھی 90 فلسطینیوں کو کررہا ہے رہا،جنگ بندی کامیابی سے جاری

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…

3 minutes ago

Neeraj Chopra Marriage: نیرج چوپڑا نے کرلی شادی، خاموشی کے ساتھ ہمانی نام کی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں ہوئے منسلک

ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…

18 minutes ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو کھو ورلڈ کپ کا پہلا چیمپئن بنا بھارت، نیپال کو شکست دے کر رقم کی تاریخ،پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…

20 minutes ago

Attack on Saif Ali Khan: حملہ آور کو نہیں معلوم تھا کہ وہ سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو رہا ہے… اجیت پوار کا بڑا بیان

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اتوار کو اداکار سیف علی خان پر…

1 hour ago