بین الاقوامی

US Muslim leaders oppose Trump’s appointments:ٹرمپ نے امریکی مسلمانوں کو دیا بڑا دھوکہ،ٹرمپ کی اسرائیل نواز کابینہ دیکھ کر مسلمان ہوگئے مایوس

امریکہ کے صدارتی انتخاب میں نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت میں مسلمانوں کا اہم رول مانا جارہا ہے چونکہ مسلمانوں نے بائیڈن کی اسرائیل نواز پالیسی سے ناراض ہوکر ٹرمپ کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور متحد ہوکر ووٹ بھی دیا جس کی وجہ سے ٹرمپ اب دوبارہ وائٹ ہاوس پہنچ رہے ہیں لیکن وائٹ ہاوس  پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے بھی مسلمانوں کو مایوس کردیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے غزہ اور لبنان پر مسلط اسرائیلی جنگ کی حمایت پر امریکی الیکشن میں بطور احتجاج ری پبلکنز کا ساتھ دینے والے مسلمان رہنما نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کے حامیوں پر مشتمل کابینہ کے سلیکشن  پر مایوس ہوگئے ہیں۔

 دراصل  پینسلوینیا میں ’ہیرس کی مہم ترک کرو‘ کی سربراہی اور ’مسلم فار ٹرمپ‘ شریک بانی فلاڈلفیا کے سرمایہ کار ربیع الچوہدری نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا ہے کہ’ ٹرمپ ہماری وجہ سے جیتے لیکن ہم وزیر خارجہ اور دیگر کے لیے ان کے انتخاب سے خوش نہیں ہیں’۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مسلمانوں  کی حمایت سے ہی ٹرمپ نے مشی گن میں کامیابی حاصل کی اور دیگر پانسہ پلٹ ریاستوں میں بھی ان کا اہم کردار ہوسکتا ہے، لیکن جیت کے بعد ٹرمپ نے وزیر خارجہ کے لیے اسرائیل کے کٹر حامی مارکو روبیو کا انتخاب کیا ہے۔

مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سوئنگ اسٹیٹس میں ٹرمپ ان کی وجہ سے جیتے لیکن ٹرمپ کی کابینہ اسرائیل اور صہیونیت کے حامیوں سے بھری جارہی ہے، ایسا لگتا ہے ٹرمپ نے صدارتی ووٹ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ بڑا  دھوکہ کیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ روکنے کے مخالف اور اسرائیل کے حامی مارکو روبیو کو وزیر خارجہ جبکہ دو ریاستی حل کے مخالف اور اسرائیلی قبضے کے حامی مائیک ہکابی کو اسرائیل میں اگلا امریکی سفیر نامزد کردیا ہے۔ٹرمپ نے غزہ میں فلسطینی شہادتوں کی مذمت کی انکاری اور اسے یہود دشمنی قرار دینے والی ایلیس اسٹیفانیک کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ  امریکی مسلمان اب خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ جس امن کی امید میں ٹرمپ کا انہوں نے ساتھ دیا تھا وہ امید اب ٹوٹتی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Indian realty institutional: ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری نے 2024 میں ایک قائم کیا نیا ریکارڈ

ہندوستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2024 میں بے مثال رفتار حاصل کرنے کے لیے تیار…

6 minutes ago

NIPL اگلے سال چار سے چھ اضافی ممالک میں UPI شروع کرنے کا بنا رہا ہے منصوبہ

NIPL، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، UPI کو…

18 minutes ago

PE-VC فنڈز کی سرمایہ کاری میں 156% اضافہ، نومبر میں 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

پرائیویٹ ایکویٹی (PE) اور وینچر کیپیٹل (VC) فنڈز نے نومبر 2024 میں ملک میں مجموعی…

48 minutes ago

Net direct tax receipts grows: وسط دسمبر تک براہ راست ٹیکس کی وصولی 16.45 فیصد بڑھ کر 15.82 لاکھ کروڑ روپے ہوئی

رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی نئی بلندی کو چھو گئی ہے۔…

1 hour ago

World Bank: بھارت 2024 میں ترسیلات زر وصول کرنے والا سب سے بڑا ملک بنا، ایک سال میں موصول ہوئے129 بلین ڈالر

سال 2024 میں، ہندوستان نے 129 بلین ڈالر کے ساتھ ترسیلات زر (منی ریمیٹنس) وصول…

2 hours ago

US takes tough stand on Pakistan: پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکہ سخت، چار اداروں پر لگائی پابندی

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاملے پر مسلسل اپنے خدشات کا…

2 hours ago