نئی دہلی : عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دینے والے کیلاش گہلوت آج بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلاش گہلوت آج 12.30 بجے بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ گہلوت نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نیا بنگلہ جیسے بہت سے شرمناک اور عجیب تنازعات ہیں، جو اب سب کو شک میں ڈال رہے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک عام آدمی ہونے پر یقین رکھتے ہیں…اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اگر دہلی حکومت اپنا زیادہ تر وقت مرکز سے لڑنے میں صرف کرتی ہے تو دہلی کے لیے کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔ میرے پاس عام آدمی پارٹی سے الگ ہونے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے اس لیے میں عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
واضح رہے کہ کہ کیلاش گہلوت نے عام آدمی پارٹی پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اور تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہم عوام کے حقوق کے لیے لڑنے کے بجائے صرف اپنے سیاسی ایجنڈے کے لیے لڑ رہے ہیں، اس سے بنیادی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔ دہلی کے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ میں نے اپنا سیاسی سفر دہلی کے لوگوں کی خدمت کے عزم کے ساتھ شروع کیا تھا اور میں اسے جاری رکھنا چاہتا ہوں، میں عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے ہوں۔
بتا دیں کہ نجف گڑھ کے ایم ایل اے گہلوت نے اتوار کو وزراء کونسل سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وہ ہوم، ایڈمنسٹریٹو ریفارمز، آئی ٹی اور ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے محکموں کے انچارج تھے۔ یہ پیش رفت دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے ہوئی ہے، جو فروری میں ہونے والے ہیں۔
گہلوت کے استعفیٰ پر دہلی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرش ملہوترا نے کہا تھا کہ گہلوت کے استعفیٰ سے متعلق خط سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ وہ دہلی کے لوگوں کو یہ جواب نہیں دے پائیں گے کہ وزیر رہتے ہوئے وہ دہلی کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر پائے۔ کیا بی جے پی اب بھی ڈی ٹی سی گھوٹالے کے الزام میں کیلاش گہلوت کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی رہے گی؟ اس سوال کے جواب میں ملہوترا نے کہا کہ جو بھی بدعنوانی میں ملوث پایا جائے گا اسے سزا ضرور ملے گی، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔
بھارت ایکسپریس۔
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…