بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اور چیف ایڈیٹر اوپیندر رائے، جنہوں نے صحافت کی دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، جمعرات (28 مارچ) کو لندن میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ جہاں لندن انٹرنیشنل میڈیا ہب کے جنوبی ایشیا کے میڈیا ماہرین اور سفارتخانے کے دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس دوران چیئرمین اوپیندر رائے کو سفارتخانے کے پورے احاطے کا دورہ کروایا گیا اور وہاں موجود تاریخی چیزوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ سفارتخانے میں بنائی گئی امریکی آئین کی گرافٹی والی دیوار بھی دکھائی گئی۔
اس کے بعد چیئرمین اوپیندر رائے لندن انٹرنیشنل میڈیا ہب پہنچے۔ جہاں انہوں نے فارسی میڈیا اسپیشلسٹ اینا لیون، ہندی میڈیا اسپیشلسٹ نیشا جیٹھوا سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین اوپیندر رائے اور امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مارگریٹ میک کلاؤڈ کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں علاقائی سیاست کے علاوہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان گہرے تعلقات، ہندوستان میں ہونے والے انتخابات سے متعلق امور شامل تھے۔
اس سب کے بعد مارگریٹ میک کلاؤڈ چیئرمین اپیندر رائے کو سفارت خانے کی وہ دیوار دکھانے لے گئیں۔ جس پر برطانیہ کے تمام سفیروں کے نام لکھے ہوئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…