قومی

Mukhtar Ansari Brother Afzal Ansari: جب مختار کے بڑے بھائی افضال انصاری نے وزیر اعلی یوگی کو کہا کمزور دل کا چوہا

یوپی کے سابق رکن اسمبلی  مختار انصاری اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جہاں مختار انصاری کے خلاف 65 مقدمات درج تھے ۔  ان کے بھائی افضال انصاری غازی پور سے موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں اور اپنے بھائی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر سیاست کر رہے ہیں۔

ابھی 26 مارچ کو افضل نے ریاستی انتظامیہ پر اپنے بھائی مختار انصاری کو سلو پوائزر دینے کا الزام لگایا تھا۔ اب مختار انصاری کی موت ہوچکی ہے۔ دریں اثنا، ہم آپ کو ایک ایسے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہیں جب افضال نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کمزور دل چوہا کہا تھا۔

پارلیمنٹ میں یوگی آدتیہ ناتھ کے رونے کا  کیا تھا ذکر۔

یہ واقعہ 2019 کا ہے۔ ایک چینل کو دیے گئے انٹرویو میں افضل انصاری نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کو کمزور دل چوہا کہا تھا۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا۔ ملائم سنگھ صرف 5 دن کے لیے اندر کیا تھا اور یوگی جی وہیں پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر رو پڑے، تاکہ دنیا کو پتہ نہ چلے کہ کیا ہوا ہے۔ یہ بہت کمزور دل چوہا ہے۔ ؟”

بھائی مختار کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ کو کیا تھا فون ۔

ابھی 26 مارچ کو جب مختار انصاری کی جیل میں طبیعت خراب ہونے کی شکایت ملی تو افضال ان سے ملنے گئے تھے۔ پھر انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی فون کیا۔ افضال نے کہا تھا کہ باندہ جانے سے پہلے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں فون کیا تھا، لیکن وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات نہیں ہو سکی کیونکہ وہ اس وقت گورکھپور میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سی ایم آفس کو اس لیے فون کیا تھا کہ، “اگر باندہ میڈیکل کالج میں مناسب انتظامات نہیں کیے جاتے ہیں، تو مختار کو لکھنؤ کے میدانتا اسپتال یا کسی اور بڑے اسپتال میں داخل کرایا جائے، اگر حکومت علاج کا خرچ برداشت نہیں کرے گی پھر تو پھر اہل خانہ علاج کا خرچ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Cyclone ‘Arnab’: آندھرا پردیش سے ٹکرایا سمندری طوفان ’ارنَب‘، 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں ہوائیں، 50 ٹرینیں اور 21 پروازیں منسوخ

سمندری طوفان کے اثر سے آندھرا پردیش کے انکاپلی، وشاکھاپٹنم، کاکیناڈا اور کونسیما اضلاع میں…

58 minutes ago

IND-NW U20 Rugby Series: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مضبوط ہو رہا ہے ہندوستان، راجگیر میں تاریخی ہندوستان-نیوزی لینڈ رگبی سیریز کا اختتام

مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل رکشا کھڈسے نے اس تاریخی پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے…

10 hours ago