Mukhtar Ansari Death: مختار انصاری کی باندہ میڈیکل کالج میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی ہے۔ باندہ میڈیکل کالج میں پوسٹ مارٹم ہوگیا ہے، اب ان کی جسد خاکی باندہ میڈیکل کالج سے ان کے آبائی گاؤں غازی پور میں محمد آباد لائی جائے گی۔ اس دوران مختار انصاری کے اہل خانہ کی جانب سے کئی سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ جہاں ان کے اہل خانہ نے ان پر سلو پوائزن دینے کا الزام لگایا ہے وہیں ان کے بھائی اورغازی پور کے ایس پی امیدوارافضل انصاری نے بھی اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
افضل انصاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھائی مختار انصاری کی تصویرشیئر کی۔ اس دوران وہ جذباتی نظر آئے اور لکھا کہ ان کی موت ‘شہادت’ ہے۔ افضال انصاری نے کہا، ‘قائد،، ہمت، ہمدردی، محبت اور شہادت..’ ہیش ٹیگ مختار انصاری۔
بڑے بھائی نے سنگین الزام لگایا
مختارانصاری کے بڑے بھائی صبغت اللہ انصاری نے بھی مختارانصاری کی موت کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری طرف سے بار بارکہا گیا کہ انہیں سلو پوائزن دیا جا رہا ہے، لیکن اسے نظر اندازکردیا گیا۔ ہمیں عدالتوں پراعتماد تھا، ہے اوررہے گا، لیکن اب لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف پرسے لوگوں کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ اگر کسی عدالت نے اس واقعہ کا نوٹس نہ لیا۔ صرف مختارانصاری ہی نہیں، ایسے کئی واقعات ہیں۔
صبغت اللہ انصاری نے کہا کہ یہ کھلی سازش ہے۔ اسے سلو پوائزن دیا جا رہا تھا… اقتدارمیں موجود تمام لوگوں کی سازش ہے۔ سب جانتے ہیں کہ موت کیسے واقع ہوئی۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے پوسٹ مارٹم پربھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، وہی کاغذ پرلکھا جائے گا۔
چھوٹے بیٹے عمر انصاری نے کیا کہا؟
مختارانصاری کے چھوٹے بیٹے عمرانصاری نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے والد کو کھانے میں زہرملا دیا گیا اوران کا مکمل علاج نہیں کیا گیا۔ یہ موت نہیں یہ قتل ہے۔ ہم قانونی طریقوں سے تحقیقات کرنے کے لئے جو بھی کوششیں کریں گے وہ کریں گے۔ 3:30 پر جب انہوں نے مجھ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ بے ہوش ہوگئے ہیں۔ وہ اپنی مٹھی بند کرنے کے قابل نہیں تھے کیونکہ وہ بہت کمزور تھے۔ جب میں نے آنے کے لئے کہا تو انہوں نے کہا مت آنا۔ ان کواحساس تھا، اس لئے کہا کہ میرا جسم یہیں رہے گا، میری روح جائے گی۔
ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…