قومی

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل معاملے میں عتیق احمد کو 7 دنوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیا

امیش پال قتل سانحہ کے اہم ملزم سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور سابق رکن اسمبلی اشرف کو عدالت نے 7 دنوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ پریاگ راج عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس نے 14 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی، جس کے بعد عدالت نے 7 دنوں کی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ عتیق احمد کے وکیلوں نے پولیس کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوئے تین دن کی ریمانڈ کی بات رکھی تھی۔

امیش پال قتل معاملے میں نامزد ملزم عتیق احمد اور اشرف کے خلاف قتل میں سازش کرنے کے الزام میں یوپی پولیس کو مناسب ثبوت ملے ہیں۔ اسی کی بنیاد پر پولیس نے عدالت سے 14 دنوں کی ریماںڈ مانگی تھی، لیکن عدالت نے عتیق احمد اور اشرف دونوں کو ہی 7 دنوں کی ریمانڈ پر بھیجا ہے۔

جانکاری کے مطابق، ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اپنے سوالوں کی فہرست تیاری کرلی ہے۔ ریمانڈ کے دوران پولیس اس سے ان سبھی سوالوں کے جواب لینے کی کوشش کرے گی، جو امیش پال قتل سانحہ سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد اور شوٹر غلام کا ایس ٹی ایف نے جھانسی میں کیا انکاؤنٹر

واضح رہے کہ 24 فروری کو امیش پال کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں امیش پال کی بیوی نے سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد پراہم سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عتیق احمد سمیت اس کی اہلیہ شائستہ پروین اور اس کے بیٹے اور بھائی کے ساتھ ہی کئی شوٹروں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا تھا۔ تبھی سے پریاگ راج پولیس سمیت ایس ٹی ایف، کرائم برانچ اور دیگر ریاستوں کی پولیس بھی فرار ملزمین کی گرفتاری کے لئے تمام مشتبہ ٹھکانوں پر دبش دے رہی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

46 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago