قومی

Owaisi on CM Yogi Statement on Gyanvapi Masjid Case: ’ان کا بس چلا تو وہ بلڈوزر چلا دیں گے…‘ گیان واپی پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کو اسدالدین اویسی نے بتایا غیرآئینی

Gyanvapi Mosque Case: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گیان واپی مسجد سے متعلق کہا کہ اگراسے مسجد کہا جائے گا تو تنازعہ بڑھے گا۔ اس دوران وزیراعلیٰ یوگی نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ وہاں تریشول کیا کر رہا ہے؟ اب اس پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے جواب دیا ہے، جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ یوگی فرقہ واریت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کو آئین کے خلاف بتایا۔

مسلم فریق پر دباؤ ڈال رہے ہیں یوگی: اویسی

اسدالدین اویسی نے گیان واپی مسجد احاطے پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان سے متعلق میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’’یوگی نے متنازعہ بیان دیا ہے، یہ آئین کے خلاف ہے۔ وزیراعلیٰ کو قانون پرعمل کرنا چاہئے، وہ مسلمانوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ مسلم فریق اس معاملے میں ہائی کورٹ میں ہے اور ایک دو دن میں فیصلہ آنے والا ہے۔ وہ فرقہ وارانہ ماحول بنا رہے ہیں۔ ان کا بس چلا توبلڈوزرچلا دیں گے۔‘‘

 اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ انہیں 1991 کے ایکٹ کو ماننا پڑے گا۔ یہ ان کی ایک چال ہے۔ سوال ہندو اورمسلمان کا نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعلیٰ قانون کو مانیں گے یا پھر نہیں…۔ انہوں نے کہا کہ آپ 400 سال پیچھے جانا چاہتے ہیں یا پھر ملک کو 100 سال آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کرنا ہوگا۔ وہ وزیراعظم بننے کا خواب بھی دیکھتے ہیں۔ اس سے معلوم ہو رہا ہے کہ وہ ملک کو 400 سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے پلیسس آف ورشپ ایکٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے سبھی کو ماننا ہوگا۔ یوپی کے وزیراعلیٰ قانون کو مسترد نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: CM Yogi Aditynath On Gyanvapi Survey: گیان واپی کو مسجد کہیں گے تو جھگڑا ہوگا، مسلم کمیونیٹی کو کہنا چاہیے کہ یہ ان سے تاریخی غلطی ہوئی ہے: سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہی یہ بڑی بات

گیان واپی کے اے ایس آئی سروے سے متعلق اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگرگیان واپی کومسجد کہا جائے گا تواس پرتنازعہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم فریق سے تاریخی غلطی ہوئی ہے، میرے خیال میں یہ تجویزمسلم کمیونٹی کی طرف سے آنی چاہئے۔ اس معاملے پریوگی آدتیہ ناتھ نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ’’اگرہم اسے مسجد کہیں گے توجھگڑا ہوجائے گا، گیان واپی کے اندربھگوان کی مورتیاں ہیں، ہندوؤں نے ان مورتیوں کو نہیں رکھا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسجد کے اندرتریشول کیا کررہا ہے، میرے خیال میں جسے بھگوان نے بینائی دی ہے، اسے دیکھنا چاہئے، گیان واپی میں جیوتری لنگا ہے، بھگوان کی مورتیاں ہیں، ساری  دیواریں چیخ چیخ کرکیا کہہ رہی ہیں، حکومت اس کا حل نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہم اس کا حل چاہتے ہیں۔“

Nisar Ahmad

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

4 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

4 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

5 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

6 hours ago