آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔ اس ہنگامے کے سبب راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی کئی بار ملتوی کی گئی۔ اب لوک سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔
پارلیمنٹ میں جاری ہنگامہ آرائی کے بعد لوک سبھا کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ اس وجہ سے اب دہلی سروس بل آج لوک سبھا میں نہیں پیش کیا جاسکا۔ لوک سبھا میں آج دوپہر 2:30 بجے کارروائی شروع ہوئی۔ اس دوران سنیمیٹوگراف ترمیمی بل 2023 منظور کردیا گیا۔ مرکزی وزیراطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکرنے سنیمیٹوگراف ایکٹ، 1952 میں ترمیم کرنے کے لئے یہ بل پیش کیا ہے۔ وہیں دوسری جانب، راجیہ سبھا کی کارروائی بھی کئی بارملتوی کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…