بھارت ایکسپریس۔
Seema Haider-Sachin Meena Love Story: پاکستانی خاتون سیما حیدرکی فیملی راشن کے لئے ترس رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں فیملی کا درد چھلکا۔ سچن کے والد نیترپال کے مطابق، گھرکا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہروقت پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوک سے مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اس لئے کمانے کے لئے گھر سے باہر جانے دیا جائے۔ گھرمیں کمانے والے ہم دولوگ تھے۔ وائرل ویڈیو میں سیما حیدر کے سسریعنی سچن کے والد نیترپال نے انتظامیہ سے گہارلگائی ہے کہ فیملی راشن کے لئے ترس رہی ہے۔ انہیں گھرسے باہرکام کرنے کے لئے جانے دیا جائے۔ گھرکا راشن سارا ختم ہوچکا ہے۔ ان کی فیملی بھوک سے مرنے کی دہلیزپر پہنچ گئی ہے۔
سیما-سچن کی فیملی نے انتظامیہ سے کی اپیل
سیما-سچن نے ہندوستانی شہریت کے لئے بھی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی سیما حیدر کی دوستی ہندوستانی نوجوان سچن مینا سے پب جی کھیلنے کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان دوستی جلد پیار میں بدل گئی۔ عاشق کے لئے سیما حیدرپاکستان سے چاربچوں کو لے کر نیپال کے راستے غیرقانونی طریقے سے ہندوستان پہنچ گئی۔ گریٹرنوئیڈا میں رہنے کی جانکاری ہونے پر پولیس نے سیما حیدر، عاشق سچن مینا اور والد کوگرفتارکرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Seema Sachin Love Story: پاکستانی سیما حیدر کا فرضی آدھار کارڈ بنانے والے سچن مینا کے 2 ملزم رشتہ دار گرفتار
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو
تین دن جیل میں گزارنے کے بعد شرطوں پر عدالت سے ضمانت مل گئی۔ کہا گیا کہ جانچ ہونے تک سیما حیدر سچن کے پتے (ایڈریس) پر رہے گی۔ گھرسے باہر جانے پرپولیس اور عدالت کو جانکاری دینی ہوگی۔ حالانکہ ہرپہلوؤں سے سیما حیدرکی ایجنسی ابھی جانچ کر رہی ہے۔ سیما کے جاسوس ہونے کا اینگل بھی کھنگالا جا رہا ہے۔ حالانکہ سیما حیدر کے جاسوس ہونے کا ابھی تک کوئی ثوبت نہیں ملا ہے۔ سیما حیدر کی فیملی نے میڈیا سے دوری بنالی ہے۔ انہوں نے گیٹ پر ایک نوٹس بھی چسپا کیا ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…