قومی

AAP ایم ایل اے کی گرفتاری پر اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ

Arvind Kejriwal On Naresh Balyan: دہلی کے اتم نگر سے ایم ایل اے نریش بالیان کی گرفتاری کے ایک دن بعد سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ دہشت کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔ دہلی بدمعاشوں کے کنٹرول میں ہے۔ AAP کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے ٹوٹ چکی ہے۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے امن و امان کا مسئلہ اٹھا رہا ہوں۔ لوگ خوف و ہراس میں ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے غنڈوں نے دہلی پر قبضہ کر لیا ہے۔ میں نانگلوئی بھی گیا۔ بی جے پی کارکنوں نے مجھے وہاں جانے سے روک دیا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیوں روک رہے تھے۔

اتوار کومجھ پر حملہ ہو گیا

اتوار کو میں دہلی کے پنچشیل انکلیو میں ایک بزرگ شخص کے قتل کے حوالے سے ان کے اہل خانہ سے ملنے گیا تھا۔ آج میں تلک نگر جاؤں گا جہاں دو دکانوں پر فائرنگ کی گئی۔ آج دہلی کی سیکورٹی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے میرے سوالات پر ایکشن لینا تھا لیکن کل مجھ پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے لکویڈ پھینکا تھا۔ اگرچہ وہ لکویڈ مہلک نہیں تھا، لیکن یہ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- ”18 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو ہر ماہ ملیں گے1000 روپے“، اروند کیجریوال کا بڑا اعلان

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے عام آدمی پارٹی کے اتم نگر سے دو بار کے ایم ایل اے نریش بالیان کو بھتہ خوری کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ کرائم برانچ نے یہ کارروائی عآپ ایم ایل اے بالیان اور گینگسٹر کپل سانگوان کے درمیان ہونے والی بات چیت کا آڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد کی ہے۔ آڈیو کلپ میں AAP ایم ایل اے کو مبینہ طور پر تاجروں سے تاوان کی رقم وصول کرنے کے بارے میں گینگسٹر سے بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔

درحقیقت، 30 نومبر 2024 کو، بی جے پی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ اور دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے الزام لگایا تھا کہ قومی راجدھانی میں حکمراں جماعت کا ایک ایم ایل اے ایک غنڈہ کی مدد سے بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ اس دوران گینگسٹر کے ساتھ عآپ ایم ایل اے کی مبینہ بات چیت کا آڈیو کلپ بھی میڈیا والوں کو سنایا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Entertainment News: ‘عاشقی 3’ پر  لگا بریک ، اب نئی فلم میں کارتیک آریان اس حسینہ کے ساتھ کریں گے رومانس

کارتیک آریان اور انوراگ باسو ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بھوشن کمار…

50 minutes ago

PM lays foundation stone of the first Green Hydrogen Hub: پی ایم مودی نے رکھا پہلے گرین ہائیڈروجن ہب کا سنگ بنیاد،کہا-لوگوں کی خدمت ہمارا عزم

وزیر اعظم نے کہا کہ "اب آندھرا پردیش کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا مرکز بننے…

54 minutes ago

Salim Khan on Salman Khan Khan’s Marriage: والد سلیم خان نے بتایا کیوں نہیں ہو رہی ہے سلمان خان کی شادی، کہہ دی یہ بڑی بات

سلمان خان کے والد سلیم خان اپنے انٹرویومیں واضح طورپربات کرنے کے لئے جانے جاتے…

60 minutes ago

طالبان اور ہندوستان میں دوستی کا راستہ ہموار! دونوں ممالک کے رہنماؤں کی دبئی میں ہوئی خاص ملاقات، پاکستان کے لئے بڑی ٹینشن

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور افغانستان کے درمیان دوستی کی راہ ہموار…

2 hours ago