Road Accident: چھتیس گڑھ کے امبیکاپور ضلع میں گمگا گاؤں کے نزدیک اڈانی گیسٹ ہاؤس کے قریب نیشنل ہائی وے- 130 پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اسکوڈا کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار میں کل پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک شدید زخمی شخص نے دوران علاج دم توڑ دیا۔
گاڑی بری طرح تباہ
شدید زخمی شخص کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (CHC) ادے پور میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔ کار کو اتنا نقصان پہنچا کہ لاشوں کو نکالنے کے لیے کٹر کا استعمال کیا گیا۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ خبر لکھے جانے تک کار میں دو افراد پھنسے ہوئے تھے۔
آندھرا میں کار اور وین کے تصادم میں 3 افراد ہلاک، 2 زخمی
آندھرا پردیش میں مچھلی پٹنم-وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر ہفتہ کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد کی موت ہوگئی، جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ کار اور وین کے درمیان تصادم میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت چودھری روی، چودھری پربھو اور چودھری بھانو کے طور پر کی گئی ہے، جن کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ تینوں مچھلی پٹنم کے رہنے والے تھے۔ اس حادثے میں دو دیگر افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ایکناتھ شندے مہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ گورنر سے مل کرحکومت بنانے…
لارنس بشنوئی سے مل رہی دھمکیوں کے درمیان سلمان خان کی شوٹنگ سائٹ پرانجان شخص…
بھارت میں تقریباً 25 کمپنیاں، جن میں زیادہ تر پاور، سیمنٹ اور کان کنی کے…
کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور…
ہیلی کاپٹروں کی خریداری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جس سے ہند-بحرالکاہل…
جیٹ طیاروں کے لئے ایک الیکٹرانک جنگی نظام کے ساتھ ساتھ ٹینکوں کی گاڑیوں اور…