Lulu Mall: لولو گروپ نے گزشتہ سال ہی 11 جولائی کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں اپنا پہلا لولو مال کھولا تھا، لیکن نماز پڑھنے والے معاملہ کی وجہ سے یہ مال سرخیوں میں آ گیا تھا۔اس بار لولو گروپ اب دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں لولو مال اور فائیو اسٹار ہوٹل کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔ کمنی نے کل یعنی بدھ کے روز ہی نوئیڈا اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے۔دونوں طرف سے کئے گئے معاہدے کے مطابق لولو گروپ نوئیڈا شہر میں 2500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ایک دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ لولو گروپ جھانسی میں بھی اپنا مال کھولنے جا رہا ہے۔
لکھنؤ کے لولو مال سے بڑا ہوگا نوئیڈا کا لولو مال
جانکاری کے مطابق، نوئیڈا سیکٹر 108 میں لولو مال کھولا جائے گا۔ نوئیڈا اتھارٹی اس پروجیکٹ کے لئے 12.5 ایکڑ زمین دینے کو تیار ہے۔ نوئیڈا کے بعد یوپی کے تین اور شہروں میں بھی لولو مال کھولا جائےگا جس میں وارانسی، پریاگ راج اور کانپور شامل ہیں۔ لولو گروپ کے مطابق، نوئیڈا کا مال لکھنؤ والے مال سے بھی بڑا ہوگا۔دراصل، لکھنؤ والے مال میں کوئی ہوٹل نہیں ہے لیکن نوئیڈا والے مال میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کا بھی منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Lucknow To ‘Lakhanpur’: کیا بدل جائے گا لکھنؤ کا نام ؟ بی جے پی ایم پی نے پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کو لکھا خط
جب مال تیار ہو جائے گا تو اس میں ایک شاندار لگزری ہوٹل بھی بنایا جائے گا۔ اس کے بعد جب مال بنے گا تو وہاں ہوٹل بھی شروع کیا جائے گا۔ کوچی میں منعقد لولو مال میں فائیو اسٹار ہوٹل بھی ہے۔ لولو گروپ انٹر نیشنل ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر متحدہ عرب امارات کی راجدھانی ابو دھابی میں ہے، اسے کیرالہ کے باشندے ایم اے یوسف علی نے شروع کیا تھا۔
لکھنؤ میں افتتاح کے فوراً بعد ہی سرخیوں میں آ گیا تھا مال
واضح رہے کہ گزشتہ جولائی میں لکھنؤ میں لولو مال کا افتتاح ہوا تھا، لیکن مال میں نماز ادا کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے ہی وہ سرخیوں میں آ گیاتھا، اس کے بعد ہندو تنظیموں نے کہا تھا کہ اب وہاں ہنومان چالیسہ بھی پڑھا جائے گا، جانکاری کے مطابق مال میں بنا اجازت نماز پڑھنے کی وجہ سے 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…