بین الاقوامی

Turkiye-Syria Earthquake: پاکستان کے دوست ترکی نے شہباز شریف کی کردی بے عزتی! ایسا کیا کہہ دیا جس سے منسوخ ہوگیا دورہ

Turkiye-Syria Earthquake News: ترکیہ-شام میں تباہ کن زلزلے کے سبب اب تک 19 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ موت کا یہ اعدادوشمارگھنٹے دو گھنٹے میں بڑھتا جا رہا ہے۔ وہیں زلزلہ کے بعد سے ترکی اور شام میں مچی تباہ کاری کو دیکھ کر پوری دنیا نے مدد کا ہاتھ بڑھایا اور راحتی اشیاء سے لے کر بچاؤ ٹیم بھیجی۔ ہندوستان بھی ‘آپریشن دوست’ کے تحت ترکیہ میں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔

اس سب کے درمیان، پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل، پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کو اپنا ساتھ دینے اوراتحاد دکھانے کے لئے وہاں کے دورے کا اعلان کردیا تھا۔ وہیں اب میڈیا رپورٹس کے مطابق، ترکیہ نے پاکستان کو جھٹکا دیتے ہوئے شہباز شریف کی میزبانی کرنے سے کھلے الفاظ میں انکار کردیا ہے، جس کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

ترکیہ کے وزیراعظم کے سابق خصوصی مشیراعظم جمیل نے ایک ٹوئٹ کرکے لکھا، ترکیہ ابھی صرف اور صرف اپنے ملک کے لوگوں کو بچانے اوران کی دیکھ بھال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ صرف راحتی اشیاء بھیجی جائے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا، ترکیہ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان نے شہباز شریف کا دورہ منسوخ ہونے کی بتائی یہ وجہ

وہیں پاکستان نے شہباز شریف کے ترکیہ دورے کو منسوخ کرنے کے پیچھے خراب موسم کو وجہ بتائی ہے۔ پاکستان کی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا، زلزلہ کے بعد چل رہے راحت اوربچاؤ کام اورخراب موسم کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اب تک ترکیہ اور شام کو 21 ٹن سے زیادہ راحتی اشیاء بھیجی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

4 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

16 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago