-بھارت ایکسپریس
PM Modi In Rajya Sabha: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکر تجویز پر حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے سوالوں کا جواب دیا۔ اس دوران ایک بار پھر ان کے نشانے پر کانگریس رہی۔ راجیہ سبھا میں انہوں نے حکومت کی اسکیموں سے متعلق بات کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کی سابقہ حکومت کی پالیسیوں سے متعلق کانگریس پر جم کر تنقید کی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ’تاریخ اٹھا کردیکھ لیجئے کہ وہ کون سی پارٹی تھی، وہ کون لوگ اقتدار میں تھے، جنہوں نے آرٹیکل 356 کا سب سے زیادہ غلط استعمال کیا‘۔ انہوں نے کہا، ’90 بار منتخب حکومت کو گرایا گیا، کس نے یہ کیا؟ ایک وزیراعظم نے آرٹیکل 356 کا 50 بار استعمال کیا، ان کا نام ہے محترمہ اندرا گاندھی… 50 بار حکومتوں کو گرا دیا‘۔
وزیراعظم مودی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’کیرلا میں لیفٹ حکومت منتخب کی گئی، جسے پنڈت نہرو پسند نہیں کرتے تھے۔ کچھ ہی دنوں میں منتخب ہوئی حکومت کو گرا دیا گیا۔ ڈی ایم کے کے ساتھیوں کو بتاتا ہوں، تمل ناڈو میں ایم جی آر اور کروناندھی جیسے عظیم شخصیات کی حکومتوں کو انہیں کانگریس والوں نے برباد کردیا۔ ایم جی آر کی روح کو تکلیف ہوتی ہوگی، آپ کہاں کھڑے ہو۔ 1980 میں شرد پوار کی حکومت کو گرا دیا تھا۔ ہر علاقائی لیڈر کو انہوں نے پریشان کیا‘۔
راج بھون کو کانگریس کا دفتر بنا دیا گیا تھا
وزیراعظم مودی نے کہا، این ٹی آر کی حکومت کو تب گرا دیا جب وہ امریکہ ہیلتھ چیک اپ کے لئے گئے تھے۔ یہ کانگریس کی سیاست کا لیول تھا۔ ہر اخبار لکھتا تھا کہ راج بھونوں کو کانگریس کا دفتر بنا دیا گیا ہے۔ 2005 میں جھارکھنڈ میں این ڈی اے کے پاس زیادہ سیٹیں تھیں، لیکن گورنر میں یوپی اے کو حلف کے لئے بلا لیا تھا… یہ کانگریس کے پاس ہیں۔ آج ملک کو گمراہ کرنے کی بات کر رہے ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi Live In Rajya Sabha: وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں کہا- ’ملک دیکھ رہا ہے ایک اکیلا کتنوں پر بھاری‘
ملیکا ارجن کھڑگے پر کی سخت تنقید
ملیکا ارجن کھڑگے پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا، ’کل کھڑگے جی شکایت کر رہے تھے کہ مودی جی بار بار میرے انتخابی حلقے میں آتے ہیں۔ میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں آتا ہوں وہ تو آپ نے دیکھا، لیکن آپ یہ بھی دیکھیں کہ وہاں ایک کروڑ 70 لاکھ جن دھن بینک اکاؤنٹ کھلے ہیں۔ صرف کلبرگی میں ہی 8 لاکھ سے زیادہ جن دھن کھاتے کھلے ہیں‘۔ راجیہ سبھا میں بولتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، ’اسے دیکھ کر ان کی (ملیکا ارجن کھڑگے) کے درد کو میں سمجھ سکتا ہوں۔ آپ دلت کی بات کرتے ہیں، یہ بھی دیکھیں کہ اسی جگہ دلت کو الیکشن میں جیت بھی ملی۔ اب آپ کو عوام نے ہی مسترد کر دے رہی ہے تو آپ اس کا رونا یہاں رو رہے ہیں‘۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…
جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے پنویل پہنچے جہاں اسکون کے لوگوں نے…
آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ، جموں و کشمیر میں درج فہرست قبائل کی برادریوں…
سنہ 2014 سے قبل ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو ایک شدید جدوجہد کا سامنا کرنا…
کرن رجیجو نے کتاب کے اجراء کے موقع پر مصنفین کی تعریف کی اور ان…
ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی وابستگی ان کے ورثے کو…