-بھارت ایکسپریس
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی ممبئی کی رہنے والی ہیں۔ ان کے والد کا نام جگدیپ اڈوانی ہے۔ کیارا اڈوانی کے والد جگدیپ اڈوانی ایک بزنس مین ہیں۔ جگدیپ اڈوانی ممبئی میں ہی اپنا کاروبارکرتے ہیں۔ کیارا اڈوانی کے والد جگدیپ اڈوانی کی شادی جینیوز جعفری سے ہوئی تھی۔ دونوں نے لومیریج (محبت کی شادی) کی تھی۔ کیارا اڈوانی کی ماں جینیوز جعفری مسلم اور نصف برطانوی نژاد کی ہیں۔
کیارا اڈوانی کا نام عالیہ اڈوانی
واضح رہے کہ کیارا اڈوانی کا نام عالیہ اڈوانی ہے۔ کیارا نے 2014 میں ‘فگلی’ سے ہندی فلم کی دنیا میں قدم رکھا۔ کیارا اڈوانی اس فلم سے پہلے اپنا نام بدل کرکیارا اڈوانی رکھ لیا تھا۔ کیارا کو نام بدلنے کا مشورہ بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے دیا تھا کیونکہ عالیہ بھٹ پہلے سے ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کر رہی تھیں۔
عالیہ سے کیارا نام رکھنے کی بتائی وجہ
کیارا اڈوانی نے 2019 میں فلم فیئرکو ایک انٹرویو دیا تھا۔ اس انٹرویو میں کیارا نے انڈسٹری میں اپنا نام عالیہ سے کیارا کرنے کی وجہ بتائی تھی۔ کیارا نے انٹرویو کے دوران پرینکا چوپڑا کا ذکرکیا اورکہا کہ فلم انجانا انجانی میں پرینکا چوپڑا کا کردارکیارا سے لیا گیا تھا۔ کیارا اڈوانی نے 7 فروری کو اداکارسدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی کی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کی فیملی میں ان کے والد، ماں، بڑے بھائی، بھابھی اورایک بھتیجا ہے۔ کیارا اڈوانی کی ماں مسلم فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔
کیارا اڈوانی کی پیدائش ایک سندھی ہندو فیملی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد جگدیپ اڈوانی بزنس مین ہیں۔ وہیں کیارا اڈوانی کی ماں جینیوزجعفری ایک ٹیچر رہی ہیں۔ ان کے والد مسلم تھے اور لکھنؤ کے رہنے والے تھے۔ جبکہ ان کی والدی اسکاٹش کی عیسائی تھیں۔ کیارا کے بھائی مشال پیشے سے میوزیشین ہیں۔
جینیوزجعفری کے والد کا نام حمید جعفری تھا۔ وہ اپنے والد سے بے حد کلوز تھیں۔ کیارا اڈوانی کی ماں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اکثرکیارا کو بھی ماں کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ کیارا اڈوانی اپنی فیملی کے تئیں پیاراکثرسوشل میڈیا پرفینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ کیارا اڈوانی نے اپنی فلم ‘جگ جگ جیو’ کی اناؤنسمنٹ سے پہلے اپنے والدین کی شادی کی تصویر شیئر کی تھی۔ وہ اپنی ماں کے دل کے بے حد قریب ہیں۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…