-بھارت ایکسپریس
R Ashwin India vs Australia: روی چندرن اشون جمعرات کو ٹسٹ کرکٹ میں 450 وکٹ لینے والے دوسرے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ 36 سال کے آف اسپنر نے یہ حصولیابی آسٹریلیا کے خلاف ناگپور ٹسٹ میں اپنا پہلا وکٹ لینے کے ساتھ ہی حاصل کرلی۔ آسٹریلیائی بلے باز الیکس کیری ٹسٹ کرکٹ میں اشون کا 450واں شکار بنے۔ اشون نے 450 وکٹ 89 ٹسٹ کی 167 اننگوں میں لئے۔ انہوں نے 30 بار ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں اور 7 بار ایک میچ میں 10 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس 36 سالہ گیند باز کے پاس ایک اننگ میں 59 رنوں پر 7 وکٹ اور ایک میچ میں 140 رنوں پر 13 وکٹ حاصل کرنے کا بہترین ریکارڈ ہے۔ واضح رہے کہ اشون نے جمعرات کو پہلے دن اپنے نام تین وکٹ درج کئے، جس میں ناگپور ٹسٹ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنس کا وکٹ بھی شامل تھا۔
کپل دیو کے بعد اشون نے بنایا یہ ریکارڈ
روی چندرن اشون سب سے لمبے فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے دوسرے سب سے کامیاب گیند باز بن گئے، جب انہوں نے کپل دیو کے 434 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انل کمبلے 132 ٹسٹ میں 619 وکٹ حاصل کرکے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب ہندوستانی کپتان ہیں۔ آراشون ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 450 سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے 9ویں گیند باز بھی بن گئے ہیں۔
ٹسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 450 وکٹ لینے والے گیند باز
متھیا مرلی دھرن (سری لنکا) 80 ٹسٹ میچ
آراشون (ہندوستان) 89 ٹسٹ میچ
انل کمبلے (ہندوستان) 93 ٹسٹ میچ
گلین میک گرا (آسٹریلیا) 100 ٹسٹ میچ
شین وارن (آسٹریلیا) 101 ٹسٹ میچ
ناتھن لیون (آسٹریلیا) 112 ٹسٹ میچ
ٹیم انڈیا کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا کی پہلی اننگ 63.5 اوور میں محض 177 رنوں کے اسکور پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی طرف سے رویندر جڈیجہ نے پانچ اور آراشون نے تین وکٹ حاصل کئے۔ محمد سراج اور محمد شمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان دورے پرآئی آسٹریلیائی ٹیم کو جس کا خوف تھا، وہی ہوا۔ ناگپور میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم بیک فٹ پر رہی۔
-بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…