قومی

Akanksha Dubey: اداکارہ آکانکشا دوبے کی والدہ نے بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر، لگائے سنگین الزامات

Akanksha Dubey:  اداکارہ آکانکشا دوبے کی والدہ مدھو دوبے نے بھوجپوری گلوکار سمر سنگھ اور ان کے بھائی سنجے سنگھ کے خلاف سارناتھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ (ایف آئی آر) درج کرایا ہے۔ پولیس کو دی گئی تحریر میں آکانکشا کی ماں (مدھو دوبے) نے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

اداکارہ آکانکشا دوبے کی والدہ مدھو دوبے نے الزام لگایا ہے کہ میری آکانکشا دوبے ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کے لیے وارانسی آئی تھیں۔ جو سارناتھ میں سومیندر ہوٹل کے کمرہ نمبر 105 میں ٹھہری تھی۔ سمر سنگھ اور اس کا بھائی سنجے سنگھ تقریباً تین سال تک میری لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرتے رہے۔ ان لوگوں کی ہراسانی کی وجہ سے میری بیٹی جان کی بازی ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں- Akanksha Dubey Death: ”گلوکار سمر سنگھ اور اس کے بھائی نے کرایا میرے بیٹے کا قتل“، بھوجپوری اداکار آکانشا دوبے کی ماں نے لگایا سنگین الزام

بھوجپوری سنیما کی مشہور اداکارہ آکانکشا دوبے اتوار کو وارانسی کے سارناتھ علاقے میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا تھا کہ سارناتھ تھانہ علاقہ میں ایک ہوٹل کے کمرے میں آکانکشا (25) کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

سارناتھ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) گیان پرکاش رائے نے بتایا تھا کہ اداکارہ آکانکشا دوبے کی لاش سارناتھ کے ایک ہوٹل کے کمرے سے ملی ہے۔ اداکارہ کی لاش کو سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیاتھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کمرے سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔ ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

16 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago