-بھارت ایکسپریس
Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل سانحہ معاملے میں اہم ملزم عتیق احمد کو ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں حاضر کرنے کے لئے گجرات کی سابرمتی جیل سے یوپی لایا جا رہا ہے۔ تھوڑی ہی دیر میں وہ پریاگ راج پہنچ جائے گا۔ وہیں دوسری طرف قتل سانحہ میں فرار اس کی بیوی شائستہ پروین کی بغیر حجاب والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ قتل سانحہ میں شائستہ پروین بھی نامزد ہے اور اس پر بھی 25 ہزار کا انعام ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک جو بھی تصاویر شائستہ پروین کی سامنے آرہی تھیں، وہ برقع میں ہی تھیں۔ اس وجہ سے یوپی پولیس اس کی تلاش کے لئے اسکیچ بنواکر پوسٹر جاری کرنے والی تھی، لیکن اسی درمیان وائرل اس تصویر نے پولیس کی مشکلات کو آسان کردیا ہے۔ جو تصویر وائرل ہو رہی ہے، اس میں شائستہ پروین نیلی ساڑی میں نظرآرہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر شادی کے ایک ایلبم سے پولیس کے ہاتھ لگی ہے۔ شائستہ پروین کی یہ تصویر اس وقت کلک کی گئی جب وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئی تھی۔ فی الحال امیش پال قتل سانحہ میں شائستہ پروین پر پولیس نے 25 ہزار کا انعام رکھا ہے۔ وہ قتل سانحہ کے بعد سے ہی فرار چل رہی ہے۔ اس کی تلاش میں پولیس مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے تو وہیں جن تین خواتین نے پریاگ راج کے ایک علاقے میں اس کو پناہ دی تھی۔ ان کو بھی حراست میں لے کر پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Atique Ahmed Jail Shifting Prayagraj: پلٹنے سے بچی عتیق احمد کی گاڑی، گائے کی موقع پر ہی موت، ویڈیو دیکھ کر اڑ جائیں گے ہوش
واضح رہے کہ 24 فروری کو پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے کے جینتی پور میں بی ایس پی کے سابق رکن اسمبلی راجو پال کے قتل کے اہم گواہ امیش پال کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔ اس واردات میں ان کے دونوں سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے۔ اس قتل سانحہ کے بعد امیش پال کی اہلیہ نے عتیق احمد کے ساتھ ہی اس کی اہلیہ شائستہ پروین، بیٹے، بھائی اور گروپ کے لوگوں پر نامزد رپورٹ درج کرائی تھی۔ واضح رہے کہ اس حادثہ سے متعلق پریاگ راج پولیس کے ساتھ ہی ایس ٹی ایف، کرائم برانچ مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…