-بھارت ایکسپریس
Bhojpuri Actress Akanksha Dubey Suicide: مشہور بھوجپوری اداکارہ اور ماڈل آکانشا دوبے نے خود کشی کرلی ہے۔ اس نے وارانسی کے سرناتھ علاقے کے ایک ہوٹل میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ اس کی خودکشی کی صحیح وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔ تاہم بھوجپوری انڈسٹری کے سبھی فنکار صدمے میں ہیں کیونکہ آکانشا نے اچانک ایک بڑا قدم اٹھا لیا۔ بھوجپوری فنکاروں کو یقین ہی نہیں ہو رہا ہے کہ آکانشا اپنی ذاتی زندگی میں کافی جدوجہد کر رہی ہیں۔ آکانشا کی موت سے بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کو بھی گہرا صدمہ لگا ہے۔ اس خبر سے وہ اتنا پریشان ہوگئی ہیں کہ کیا کہیں اور کیا نہ کہیں؟ اس سوال نے اہیں بے چین کردیا ہے۔
آکانشا دوبے کی موت کے بعد اکشرا سنگھ نے انسٹا گرام پرا یک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس میں انہوں نے آکانشا دوبے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں آکانشا اپنی ماں کے ساتھ نظرآرہی ہیں۔ اس تصویر میں آکانشا دوبے مسکراتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ تاہم اب یہ مسکان کبھی نہیں نظرآئے گی۔
اپنے والدین کے بارے میں سوچو
آکانشا دوبے کی خودکشی سے ایک دن پہلے اس نے اکشرا سنگھ کو فون کرکے اس بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس کا انکشاف خود اکشرا سنگھ نے اپنے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعہ کی ہے۔ اس پوسٹ میں اکشرا سنگھ کہتی ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ کیا لکھوں اور کیا کہوں۔ مجھے کل آپ کا پیغام ملا۔ دیدی آپ وارنسی میں ہیں؟ پوچھا کہ اور یہ آج ہوا۔ مجے یقین نہیں ہو رہا ہے۔ وہ ایک بہادر لڑکی تھی۔ وہ اپنے والدین کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ لڑکیوں، ابھی بھی وقت ہے۔ اٹھو اکشرا نے اس پوسٹ میں کہا ہے کہ کچھ غلط کرنے سے پہلے اپنے والدین کے بارے میں ضرور سوچیں۔
پولیس آئی اور….
اسی درمیان 25 مارچ کو آکانشا دوبے ایک برتھ ڈے پارٹی (یوم پیدائش تقریب) میں شامل ہونے کے لئے ہوٹل سے نکلی۔ دیر رات وہ ہوٹل لوٹی تھی۔ وہ سارناتھ واقع ہوٹل سمیندر ریجینڈنسی کے کمرہ نمبر 105 میں ٹھہری تھی۔ دیر رات تک اس کے کمرے کا دروازہ نہیں کھلا۔ تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے آنے کے بعد اس کمرے کو ماسٹر کنجی سے کھولا گیا تبھی اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا/
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…