قومی

Prakash RAJ On Chandrayaan-3: اداکار پرکاش راج نے چندریان 3 کا اڑایا مذاق، لوگوں نے سوشل میڈیا پر لگائی کلاس

Prakash RAJ On Chandrayaan-3: اداکار پرکاش راج ایک بار پھر تنازعات میں ہیں۔ انہوں نے انڈین مون مشن چندریان 3 کے حوالے سے قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ان کے ریمارکس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو تکلیف پہنچی ہے اور وہ انہیں کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔ پرکاش راج نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر ایک کارٹون شیئر کیا۔ اس میں لنگی پہنے ایک شخص چائے کو ہوا میں اچھال رہا ہے۔ اس تصویر کے نیچے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’بریکنگ نیوز: چاند سے وکرم لینڈر کی بھیجی گئی پہلی تصویر ‘‘

 

ایکس پر چھڑی بحث

ان کے اس ٹویٹ پر ہنگامہ کھڑا ہونا لازمی تھا۔ اداکار کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ لوگوں نے اداکار پر چو طرفہ تنقید شروع کردی اور ان سے معافی مانگنے کو بھی کہا۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ پرکاش راج نے چندریان 3 اور وکرم لینڈر کا مذاق اڑایا۔ کئی لوگوں نے اسے غدار بھی قرار دیا۔

نیٹیزنز نے اسرو کے سائنسدانوں کی محنت کا مذاق اڑانے پر تنقید کی اور کہا کہ وہ بی جے پی اور پی ایم مودی کے خلاف اندھی نفرت پالے بیٹھے ہیں۔ ایک صارف نے انہیں سیاسی اور قومی ٹرولنگ میں فرق بھی سکھایا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’کسی سے نفرت کرنے اور اپنے ملک سے نفرت کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ آپ کی حالت دیکھ کر میں بہت افسردہ ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amrit Tiwari

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

21 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago