بھارت ایکسپریس۔
Delhi Minor Girl Rape Case: دہلی پولیس نے نابالغ سے آبروریزی کے معاملے میں دہلی حکومت کے افسراور اس کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر(شمال) ساگرسنگھ کلسی نے بتایا کہ ملزمین کی پہچان براڑی علاقے میں واقع شکتی انکلیو میں رہنے والے پریمودے کھاکھا (51 سال) اور اس کی اہلیہ سیما رانی (50 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ معاملہ 13 اگست کو درج کیا گیا تھا۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے افسر کو معطل کردیا۔ اتنا ہی نہیں وزیراعلیٰ نے آج شام 5 بجے چیف سکریٹری سے اس معاملے میں رپورٹ بھی طلب کی۔ ایسی خبریں تھیں کہ ملزم افسر وزیربرائے خواتین اوطفال آتشی مارلینا کے اوایس ڈی کے طور پر تعینات تھا۔ اس درمیان وزارت نے کہا ہے کہ ملزم ڈائریکٹر کو آتشی مارلینا کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہٹا دیا گیا تھا۔
میرے ساتھ افسر نے نہیں کیا کام
اس سے متعلق دہلی کی وزیر برائے خواتین واطفال آتشی مارلینا کا کہنا ہے کہ یہ بالکل جھوٹی بات ہے کہ وہ میرے دفتر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) رہے ہیں۔ انہوں نے کبھی میرے او ایس ڈی کے طور پر کام نہیں کیا۔ انہوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی سے متعلق کہا، “یہ حیران کرنے والا حادثہ ہے کہ ملزم محکمہ خواتین واطفال محکمہ میں تعینات تھا۔ یہ افسوسناک ہے کہ اس پر نابالغ کے ساتھ آبروریزی کے الزام لگے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پولیس معاملے میں تیزی سے قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو حادثہ کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے متعلقہ افسر کو ملزم افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
وزارت کے ذریعہ جاری ایک خط کے مطابق، انہیں وزیرکے اوایس ڈی عہدے سے 10 مارچ 2023 کو ہٹا دیا گیا تھا، جبکہ آتشی مارلینا نے 9 مارچ 2023 کو وزارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کو 29 مارچ 2022 کواس وقت کے وزیربرائے خواتین واطفال کیلاش گہلوت کا او ایس ڈی مقرر کیا گیا تھا۔ ملزم افسر موجودہ وقت میں صرف دہلی خواتین واطفال محکمہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ہی تعینات تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…